اسلام آباد میں پی ٹی آئی دھرنا ختم، پولیس سے مذاکرات کامیاب، ٹریفک بحال
Web Desk
19 May 2026
اسلام آباد پولیس اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کے درمیان سڑکیں کھولنے کے حوالے سے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں، جس کے بعد 26 نمبر چونگی پر جاری دھرنا ختم کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق علیمہ خان، نورین عظمیٰ خانم اور سہیل آفریدی سمیت دیگر رہنما اور کارکنان موٹر وے چوک سے واپس روانہ ہو گئے۔ احتجاج کے خاتمے کے بعد تمام بند راستے ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے ہیں اور صورتحال مکمل طور پر معمول پر آ گئی ہے۔
پولیس کی بھاری نفری بھی مختلف مقامات سے واپس روانہ ہونا شروع ہو گئی ہے۔ اسلام آباد پولیس نے کئی گھنٹوں سے بند سڑکوں کو کھول دیا۔
قبل ازیں اسلام آباد پولیس نے 26 نمبر چونگی پر دھرنے پر بیٹھے کارکنان کو منتشر کیا تھا، جبکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھی موقع پر موجود تھیں۔
پولیس کے مطابق ایئرپورٹ سے آنے والا راستہ بھی بحال کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
آبنائے ہرمز کے قریب بندر عباس میں پانچ دھماکوں کی آوازیں، ایرانی سرکاری ٹی وی
14 July 2026
کیش لیس معیشت سے شفافیت اور پائیدار معاشی ترقی کو فروغ ملے گا، وزیراعظم
14 July 2026
شہدا قوم کا فخر، قربانیوں کو معمولی قرار دینا افسوسناک ہے: شرجیل میمن
14 July 2026
امریکا اور ایران آبنائے ہرمز میں محفوظ جہاز رانی یقینی بنائیں: چین
14 July 2026
ڈاکٹر آکاش کے قتل کا معاملہ؛ حیدرآباد پولیس نے اسلم بابا گروپ کے 2 مبینہ قاتل گرفتار
14 July 2026
مولانا نے پوری تاریخِ اسلام کے شہدا کی تضحیک کی: فیاض الحسن
14 July 2026
الیکشن کمیشن نے خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن مہم تیز کر دی
14 July 2026
امریکا-ایران کشیدگی، امارات میں تمام امریکی قونصلرز کی تقرری منسوخ
14 July 2026