LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مریم نواز نے ورلڈ اربن فورم میں پنجاب پویلین کا افتتاح کردیا ثناء یوسف قتل کیس: عدالت نے عمر حیات کو مجرم قرار دے کر سزائے موت سنا دی امریکا نے حملہ کیا تو خون کی ندیاں بہیں گی، کیوبا کی دھماکا خیز وارننگ یومِ تکبیر پاکستان کی خودمختاری، دفاعی طاقت کی علامت ہے، سپیکر پنجاب اسمبلی کینیا: پٹرول مہنگا کرنے کے خلاف پرتشدد مظاہرے، 4 افراد ہلاک، 30 زخمی ایران امریکا جنگ کے باعث اپریل میں پاکستان کا خام تیل کا درآمدی بل تاریخی بلند ترین سطح پر بیرونی سرپرستی میں دہشت گردی سے پاکستان کی ترقی نہیں روکی جا سکتی: فیلڈ مارشل ایران کے ساتھ دوطرفہ تعاون تمام شعبوں میں بڑھانا چاہتے ہیں: اسحاق ڈار وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے پاکستان سمیت 10 ممالک کی گلوبل صمود فوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی مذمت جنوبی سوڈان میں پاکستانی امن دستے لاکھوں جانیں بچانے میں مصروف پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی معاشی استحکام کی جانب قدم: پاکستان کا قرضوں میں کمی کا فریم ورک آئی ایم ایف کو پیش قومی مشن کا دوسرا روز: ملک کے 79 مخصوص اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم تیزی سے جاری امریکا نے بھارت کیلئے اپاچی ہیلی کاپٹر سپورٹ سروسز اور آلات کی منظوری دیدی

انمول عرف پنکی 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

Web Desk

19 May 2026

کراچی: کراچی میں منشیات فروشی کے متعدد مقدمات میں نامزد اور گرفتار ہائی پروفائل ملزمہ انمول عرف پنکی کو عدالت نے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمہ کو سخت سکیورٹی کے حصار میں سماعت کے لیے سینٹرل جیل کے جوڈیشل کمپلیکس لایا گیا، جہاں اسے درخشاں اور گزری تھانوں میں درج منشیات فروشی کے 8 مختلف مقدمات کے سلسلے میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیشی افسران نے عدالت سے ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ کی باقاعدہ استدعا کی تھی، تاکہ زیرِ دفعہ مقدمات کی مزید گہرائی سے تفتیش کی جا سکے، نیٹ ورک میں شامل دیگر سہولت کاروں کا سراغ لگایا جا سکے اور ٹھوس شواہد جمع کیے جا سکیں۔ عدالت نے پولیس کے دلائل سننے کے بعد ملزمہ کا 3 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے اسے پولیس کی تحویل میں دینے کا حکم جاری کیا۔

یاد رہے کہ انمول عرف پنکی کے خلاف صوبائی دارالحکومت کراچی کے مختلف تھانوں میں منشیات فروشی اور اسمگلنگ سے متعلق کئی سنگین مقدمات درج ہیں، اور پولیس اسے شہر کے پوش علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے والے نیٹ ورک کا اہم مہرہ قرار دے رہی ہے۔