LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مریم نواز نے ورلڈ اربن فورم میں پنجاب پویلین کا افتتاح کردیا ثناء یوسف قتل کیس: عدالت نے عمر حیات کو مجرم قرار دے کر سزائے موت سنا دی امریکا نے حملہ کیا تو خون کی ندیاں بہیں گی، کیوبا کی دھماکا خیز وارننگ یومِ تکبیر پاکستان کی خودمختاری، دفاعی طاقت کی علامت ہے، سپیکر پنجاب اسمبلی کینیا: پٹرول مہنگا کرنے کے خلاف پرتشدد مظاہرے، 4 افراد ہلاک، 30 زخمی ایران امریکا جنگ کے باعث اپریل میں پاکستان کا خام تیل کا درآمدی بل تاریخی بلند ترین سطح پر بیرونی سرپرستی میں دہشت گردی سے پاکستان کی ترقی نہیں روکی جا سکتی: فیلڈ مارشل ایران کے ساتھ دوطرفہ تعاون تمام شعبوں میں بڑھانا چاہتے ہیں: اسحاق ڈار وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے پاکستان سمیت 10 ممالک کی گلوبل صمود فوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی مذمت جنوبی سوڈان میں پاکستانی امن دستے لاکھوں جانیں بچانے میں مصروف پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی معاشی استحکام کی جانب قدم: پاکستان کا قرضوں میں کمی کا فریم ورک آئی ایم ایف کو پیش قومی مشن کا دوسرا روز: ملک کے 79 مخصوص اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم تیزی سے جاری امریکا نے بھارت کیلئے اپاچی ہیلی کاپٹر سپورٹ سروسز اور آلات کی منظوری دیدی

ایران کے ساتھ دوطرفہ تعاون تمام شعبوں میں بڑھانا چاہتے ہیں: اسحاق ڈار

Web Desk

19 May 2026

اسلام آباد: نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ایران کے لیے پاکستان کے نامزد سفیر عمران احمد صدیقی نے اہم ملاقات کی ہے، جس میں تہران اور اسلام آباد کے مابین تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران نائب وزیرِ اعظم نے پاکستان اور ایران کے درمیان موجود گہرے تاریخی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات کو نمایاں کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان پڑوسی ملک کے ساتھ اپنے تجارتی روابط، عوامی رابطوں (پیپل ٹو پیپل کانٹیکٹ) اور علاقائی تعاون کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔

اسحاق ڈار نے نامزد سفیر کو گائیڈ لائنز دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین قریبی رابطہ کاری اور باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے دوطرفہ روابط میں مثبت پیش رفت کے تسلسل کو برقرار رکھنا انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان پاک-ایران دوطرفہ شراکت داری کو نئی وسعتیں دینے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ اس موقع پر نائب وزیرِ اعظم نے علاقائی امن، بامقصد مکالمے اور مشرقِ وسطیٰ سمیت پورے خطے میں استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے تعمیری، مثبت اور ذمہ دارانہ سفارتی کردار کو بھی خصوصی طور پر اجاگر کیا۔