LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
دہشتگردی کا مقابلہ جاری، ریاست کی رٹ ہر صورت قائم ہوگی: سرفراز بگٹی این ڈی ایم اے کا دریاؤں میں طغیانی اور مقامی سیلاب کا الرٹ جاری امریکہ میں شدید بارشوں کی تباہ کاری، نیو جرسی میں ہول سیل اسٹور کی چھت گر گئی، نیویارک سمیت کئی علاقوں میں طوفانی سیلاب کی وارننگ نیویارک میں ملازمین کے حقوق کی پامالی پر والگرینز سمیت 4 کمپنیوں کو 21 لاکھ ڈالر جرمانہ؛ 1600 سے زائد ورکرز کو ہرجانہ ملے گا ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں، معاہدہ ترجیح ہے: ٹرمپ پاکستان دہشت گردی کے خلاف ہر ضروری اقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے: فیلڈ مارشل صدرمملکت کرغزستان پہنچ گئے، ایئر پورٹ پر گارڈ آف آنرز پیش ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا: ٹرمپ کا ایک بار پھر دعویٰ اسحاق ڈار کی یو این سیکرٹری جنرل عہدے کی امیدوار سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، 6 فلسطینی شہید سندھ طاس معاہدے پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے: بلاول بھٹو اسرائیلی وزیرِ دفاع کی ایرانی قیادت ختم کرنے کی دھمکی روس کا یوکرین آپریشن ایک حقیقی جنگ کی شکل اختیار کر رہا ہے: کریملن ایران میں ہفتۂ سوگ کے باعث امن مذاکرات مؤخر کیے: ٹرمپ منی پور میں کشیدگی کی نئی لہر، مودی سرکار حالات پر قابو پانے میں مکمل ناکام

پاکستان سمیت 10 ممالک کی گلوبل صمود فوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی مذمت

Web Desk

19 May 2026

اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا کے 10 ممالک نے غزہ کے محصور شہریوں کے لیے انسانی امداد لے جانے والے پُرامن بحری قافلے “گلوبل صمود فلوٹیلا” پر اسرائیلی حملوں اور امدادی کارکنوں کی گرفتاری کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق اس مشترکہ مذمتی اعلامیے پر پاکستان، ترکیہ، بنگلہ دیش، برازیل، کولمبیا، انڈونیشیا، اردن، لیبیا، مالدیپ اور سپین کے وزرائے خارجہ نے دستخط کیے ہیں۔ وزرائے خارجہ نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ ‘گلوبل صمود فلوٹیلا’ ایک مکمل پُرامن شہری اور انسانی ہمدردی پر مبنی اقدام تھا، جس کا واحد مقصد فلسطینی عوام کی سنگین انسانی مشکلات کی جانب عالمی توجہ مبذول کروانا ہے۔

مشترکہ بیان میں بین الاقوامی پانیوں میں شہری کشتیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو مسلسل نشانہ بنانے والے اسرائیلی اقدامات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ وزرائے خارجہ نے کہا کہ پُرامن امدادی مشنز پر حملے اور کارکنوں کی من مانی گرفتاریاں بین الاقوامی قانون، بین الاقوامی انسانی قانون اور آزادیٔ جہاز رانی کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ اعلامیے میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ گرفتار کیے گئے تمام امدادی کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور ان کے حقوق و وقار کا مکمل احترام یقینی بنایا جائے۔ دس ممالک کے وزرائے خارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے شہریوں اور امدادی مشنز کے تحفظ کو یقینی بنائے، اور اسرائیل کے سزا سے استثنیٰ کا خاتمہ کر کے ان خلاف ورزیوں پر سخت احتساب کیا جائے۔