پنجاب میں 3 ماہ کی گرمیوں کی تعطیلات کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج، سماعت آج ہوگی
Web Desk
18 May 2026
لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں میں تین ماہ کی گرمیوں کی تعطیلات کے فیصلے کو چیلنج کر دیا گیا ہے۔
یہ درخواست آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں حکومت پنجاب، محکمہ اسکول ایجوکیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست پر جسٹس خالد اسحاق آج سماعت کریں گے۔
درخواست گزار کے مطابق پنجاب حکومت نے موسم گرما کی تعطیلات کے لیے تعلیمی اداروں کو تین ماہ تک بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس کے باعث طلبہ کی تعلیمی سرگرمیاں شدید متاثر ہوں گی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان میں پہلے ہی تعلیمی سال محدود ہو کر تقریباً ایک سو بیس دن رہ گیا ہے، جبکہ امریکا اور انگلینڈ سمیت ترقی یافتہ ممالک میں تعلیمی سال دو سو تیس دن تک ہوتا ہے۔
درخواست گزار نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، اس لیے تعلیمی تسلسل برقرار رکھنا ضروری ہے۔
عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ تین ماہ کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے اور موسم گرما کی تعطیلات چھ سے آٹھ ہفتے تک محدود کرنے کا حکم دیا جائے۔
متعلقہ عنوانات
سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر حملے ناقابلِ قبول ہیں: وزیراعظم
14 July 2026
آبنائے ہرمز کے قریب بندر عباس میں پانچ دھماکوں کی آوازیں، ایرانی سرکاری ٹی وی
14 July 2026
کیش لیس معیشت سے شفافیت اور پائیدار معاشی ترقی کو فروغ ملے گا، وزیراعظم
14 July 2026
شہدا قوم کا فخر، قربانیوں کو معمولی قرار دینا افسوسناک ہے: شرجیل میمن
14 July 2026
امریکا اور ایران آبنائے ہرمز میں محفوظ جہاز رانی یقینی بنائیں: چین
14 July 2026
ڈاکٹر آکاش کے قتل کا معاملہ؛ حیدرآباد پولیس نے اسلم بابا گروپ کے 2 مبینہ قاتل گرفتار
14 July 2026
مولانا نے پوری تاریخِ اسلام کے شہدا کی تضحیک کی: فیاض الحسن
14 July 2026
الیکشن کمیشن نے خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن مہم تیز کر دی
14 July 2026