LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ربیعہ احسن قتل کیس میں اہم پیشرفت، اہل خانہ نے ملزم کو معاف کر دیا ڈیفنس میں 11 سالہ گھریلو ملازم پر تشدد، گرم چائے کی پتیلی الٹ دی گئی روہنگیا میں مسلمانوں کو قتل عام اور جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا،عالمی عدالت انصاف سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا جے یو آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ، مفتی ابرار احمد کو وارنٹ کی تعمیل کروا دی عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی امریکی، چینی اور روسی صدور کی چین میں تاریخی ملاقات، سرد جنگ کی ذہنیت ترک کرنے پر زور جنگ کے طریقے تبدیل، مسلح افواج جدید تقاضوں کے مطابق تیار ہیں: نیول چیف کوئٹہ: مسافر کوچ اور ایل پی جی باؤزر میں تصادم، خاتون اور بچے سمیت 10 افراد جاں بحق پارٹی کیخلاف ہتک آمیز بیانات، مرکزی مسلم لیگ کا عظمیٰ بخاری کو ہرجانے کا نوٹس مریم نواز نے سی ایم سولر پینل سکیم فیز ٹو کی منظوری دے دی شمالی وزیرستان میں فورسز کا کامیاب سرچ آپریشن، بارودی مواد کا بڑا ٹھکانہ تباہ عدالت کا 15 روز میں نادرا ای بیلٹنگ کا عمل مکمل کرنے کا حکم ایشیا پیسیفک کی ترقی کیلئے آزاد تجارت اور معاشی انضمام ضروری ہے: چینی صدر چترال: پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

’اب بہت ہو گیا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے‘؛ اپوزیشن اجلاس

Web Desk

18 May 2026

پارلیمنٹ ہاؤس میں متحدہ اپوزیشن کے ہنگامی اجلاس کے اختتام پر پاکستان تحریکِ انصاف (PTI) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق سنگین تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے واضح کیا کہ اب اپوزیشن مزید خاموش نہیں رہے گی اور اپنے قائد کے حقوق کے لیے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ہر سطح پر آواز اٹھائے گی۔میڈیا کو اجلاس کی تفصیلات بتاتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی صدارت میں ہونے والے اہم اجلاس میں پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنماؤں اور بانی پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم (وکلا) نے شرکت کی۔ انہوں نے بتایا کہ محمود خان اچکزئی نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف جاری مقدمات، جیل سیلولر مینوئل اور حالیہ پابندیوں پر تفصیلی بریفنگ لی ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے موجودہ ابتر صورتحال سے نمٹنے کے لیے بانی پی ٹی آئی کے وکلا سے مختلف آئینی اور قانونی آپشنز (Legal Options) بھی طلب کر لیے ہیں، جن پر جلد عمل درآمد کیا جائے گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت کے حوالے سے تشویشناک انکشافات کرتے ہوئے کہاپوری اپوزیشن اور پی ٹی آئی کی قیادت اس وقت دونوں میاں بیوی کی طبیعت سے متعلق شدید تشویش کا شکار ہے۔ہمیں مستند ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اب تک 4 مرتبہ اور بشریٰ بی بی کو 2 مرتبہ خفیہ طور پر اسپتال لایا گیا، لیکن حکومت اور جیل انتظامیہ نے ان کی بیماری اور طبی معائنے کی تفصیلات کو مکمل طور پر عوام اور فیملی سے چھپایا ہے۔ہم حکومت کو بتانا چاہتے ہیں کہ ’اب بہت ہو گیا‘، بانی پی ٹی آئی سے ہماری ملاقات فوری طور پر کروائی جائے۔ ہم کوئی بھیک نہیں، بلکہ اپنا آئینی اور قانونی حق مانگ رہے ہیں مگر ہمارے ساتھ بدترین امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس سنگین معاملے پر اب جلد ہی اپوزیشن کا ایک بڑا سربراہی اجلاس (Summit) بھی طلب کیا جا رہا ہے۔ بیرسٹر گوہر نے ۱۹۰ ملین پاؤنڈ کیس (190 Million Pounds Case) کے حوالے سے عدالتی سرگرمیوں پر بات کرتے ہوئے ایک اہم اپیل جاری کی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 20 مئی کو اس کیس میں حتمی دلائل طلب کر رکھے ہیں اور بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ عدالت اس پر فوری فیصلہ سنانے جا رہی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے عدلیہ سے مخلصانہ درخواست کرتے ہوئے کہا”ہماری اعلیٰ عدلیہ سے مہم جوئی نہ کرنے کی درخواست ہے۔ اس نازک موڑ پر عدلیہ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ایک اور ‘سیاسی فیصلہ’ ملکی استحکام اور عدالتی وقار کے لیے انتہائی نقصان دہ ثابت ہوگا۔ ہم امید کرتے ہیں کہ فیصلہ قانون اور انصاف کے مطابق ہو گا نہ کہ سیاسی دباؤ کے تحت۔”