LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ربیعہ احسن قتل کیس میں اہم پیشرفت، اہل خانہ نے ملزم کو معاف کر دیا ڈیفنس میں 11 سالہ گھریلو ملازم پر تشدد، گرم چائے کی پتیلی الٹ دی گئی روہنگیا میں مسلمانوں کو قتل عام اور جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا،عالمی عدالت انصاف سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا جے یو آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ، مفتی ابرار احمد کو وارنٹ کی تعمیل کروا دی عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی امریکی، چینی اور روسی صدور کی چین میں تاریخی ملاقات، سرد جنگ کی ذہنیت ترک کرنے پر زور جنگ کے طریقے تبدیل، مسلح افواج جدید تقاضوں کے مطابق تیار ہیں: نیول چیف کوئٹہ: مسافر کوچ اور ایل پی جی باؤزر میں تصادم، خاتون اور بچے سمیت 10 افراد جاں بحق پارٹی کیخلاف ہتک آمیز بیانات، مرکزی مسلم لیگ کا عظمیٰ بخاری کو ہرجانے کا نوٹس مریم نواز نے سی ایم سولر پینل سکیم فیز ٹو کی منظوری دے دی شمالی وزیرستان میں فورسز کا کامیاب سرچ آپریشن، بارودی مواد کا بڑا ٹھکانہ تباہ عدالت کا 15 روز میں نادرا ای بیلٹنگ کا عمل مکمل کرنے کا حکم ایشیا پیسیفک کی ترقی کیلئے آزاد تجارت اور معاشی انضمام ضروری ہے: چینی صدر چترال: پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

جنوبی وزیرستان لوئر میں وانا رستم بازار میں بم دھماکہ

Web Desk

18 May 2026

جنوبی وزیرستان لوئر کے تجارتی مرکز وانا کے رستم بازار میں ایک بم دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں احمد زئی وزیر قبائل کے سربراہ (چیف) ملک طارق سمیت 3 افراد موقع پر ہی شہید، جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، یہ کارروائی ٹارگٹ کلنگ کی ایک کڑی تھی جس کا اصل ہدف ملک طارق ہی تھے۔ سیکیورٹی اور مقامی ذرائع کے مطابق، احمد زئی وزیر قبیلے کے چیف ملک طارق کی گاڑی جیسے ہی رستم بازار میں واقع ‘گلشن پلازہ’ کے قریب پارک کی گئی، تو وہاں پہلے سے گھات لگائے بیٹھے دہشت گردوں نے ریموٹ کنٹرول یا نصب شدہ بم کے ذریعے زوردار دھماکہ کر دیا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور اس کی زد میں آ کر ملک طارق کی گاڑی مکمل طور پر تباہ اور پرزے پرزے ہو گئی۔

اس افسوسناک حادثے میں ملک طارق اور ان کے ہمراہ موجود مزید دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ اردگرد موجود 4 راہگیر اور دکاندار شدید زخمی ہوئے ہیں۔دھماکے کے فوراً بعد مقامی تاجر، انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور لاشوں و زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہیڈ کوارٹر ہسپتال وانا منتقل کیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ دوسری جانب، سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری نے رستم بازار اور گلشن پلازہ کے اطراف کے تمام راستوں کو سیل کر کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ قبائلی چیف ملک طارق کی شہادت کی خبر پھیلتے ہی پورے علاقے میں شدید سوگ اور فضا مکدر ہو گئی ہے۔