LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر حملے ناقابلِ قبول ہیں: وزیراعظم آبنائے ہرمز کے قریب بندر عباس میں پانچ دھماکوں کی آوازیں، ایرانی سرکاری ٹی وی کیش لیس معیشت سے شفافیت اور پائیدار معاشی ترقی کو فروغ ملے گا، وزیراعظم امریکا اور ایران آبنائے ہرمز میں محفوظ جہاز رانی یقینی بنائیں: چین مولانا نے پوری تاریخِ اسلام کے شہدا کی تضحیک کی: فیاض الحسن امریکا-ایران کشیدگی، امارات میں تمام امریکی قونصلرز کی تقرری منسوخ کراچی میں رینجرز کیمپ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ قاری بشیر گرفتار پاکستان اور امریکا کا انسدادِ دہشتگردی، سائبر سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق پاکستان اور بنگلہ دیش کا خواتین کو بااختیار بنانے اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں مریم نواز سنٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری ایران آبنائے ہرمز کا محافظ ہے اور ہمیشہ رہے گا، ٹرمپ ٹول بہت زیادہ ہے: عباس عراقچی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 3000 سے زائد پوائنٹس کی کمی پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 کا پہلا ٹی 20 میچ آج ہوگا شہداء کی قربانیوں کو تنخواہ سے جوڑنا سیاسی تنقید نہیں بلکہ اخلاقی بے حسی ہےخواجہ آصف

ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

Web Desk

18 May 2026

چین میں رواں ماہ شروع ہونے والی باوقار ’ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ‘ کے لیے پاکستان اسکواش فیڈریشن نے قومی جونیئر ٹیم کے ناموں کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے اعلان کردہ اس 7 رکنی مخصوس اسکواڈ میں 5 بوائز (مینز) اور 2 گرلز (ویمنز) کھلاڑی شامل ہیں، جو مختلف عمر کی کیٹیگریز میں گرین شرٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹائٹل کے حصول کے لیے میدان میں اتریں گے۔

ٹیم کی سب سے دلچسپ اور منفرد بات دو سگی بہنوں، سحرش علی اور ماہنور علی کی شمولیت ہے، جو گرلز انڈر 15 کیٹیگری میں بیک وقت پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کریں گی۔ دوسری جانب بوائز کیٹیگریز میں پاکستان کے بہترین جونیئر ٹیلنٹ کا انتخاب کیا گیا ہے؛ جس کے تحت بوائز انڈر 19 میں عبداللہ نواز، انڈر 17 میں نعمان خان اور انڈر 13 کیٹیگری میں مصطفیٰ خان کو پاکستانی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بوائز انڈر 15 کی اہم ترین کیٹیگری میں احمد رایان خلیل اور سہل عدنان پاکستان کی طرف سے کورٹ میں اپنے جوہر دکھائیں گے۔ یاد رہے کہ ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کا یہ سنسنی خیز میلہ 20 سے 24 مئی تک چین میں سجایا جائے گا، جس کے لیے قومی کھلاڑیوں کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔