پاکستان: فضائی آلودگی ، سالانہ ایک لاکھ 35 ہزار اموات،اوسط عمر میں کمی کا بھی انکشاف
Web Desk
17 May 2026
اسلام آباد: ملک میں فضائی آلودگی انسانی زندگیوں کے لیے سنگین خطرہ بن گئی ہے، جہاں ہر سال تقریباً ایک لاکھ پینتیس ہزار افراد قبل از وقت موت کا شکار ہو رہے ہیں۔
وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی نے قومی اسمبلی کو آگاہ کیا ہے کہ زہریلی ہوا اور اسموگ کے باعث پاکستانیوں کی اوسط عمر میں دو سال اور سات ماہ تک کی کمی واقع ہو رہی ہے۔
قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے تحریری جواب کے مطابق باریک زہریلے ذرات، جنہیں پی ایم ٹو پوائنٹ فائیو کہا جاتا ہے، انسانی صحت کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن چکے ہیں، جو دل، پھیپھڑوں اور سانس کی بیماریوں میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔
رپورٹ میں لاہور اور اس کے گرد و نواح کو شدید اسموگ اور خطرناک فضائی آلودگی والے علاقوں میں شامل کرتے ہوئے اسے ایک سنگین صحتِ عامہ کا مسئلہ قرار دیا گیا ہے، جہاں سردیوں میں صورتحال مزید خراب ہو جاتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا
18 September 2026
تحریک تحفظ آئین کا اجلاس، 27 ستمبر کا احتجاج ملک بھر میں پھیلانے کا فیصلہ
18 September 2026
وزیراعظم خصوصی ریلیف سکیم کا پورے پاکستان میں کامیاب اجرا
18 September 2026
پٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو 20 ستمبر سے سپر لانگ مارچ ہوگا: حافظ نعیم الرحمان
18 September 2026
حکومت تحریک انصاف کو سپیس دینے کیلئے تیار نہیں: فواد چودھری
18 September 2026
موسیقی ذہنی دباؤ سے بحالی میں مددگار قرار، تحقیق
18 September 2026
مصنوعی مٹھاس سے فالج کا خطرہ، نئی تحقیق میں دماغی خلیوں کے نقصان کا خدشہ
18 September 2026
پاکستان میں ہیگزویلنٹ ویکسین متعارف کروانے کی منظوری دے دی گئی
18 September 2026