LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر حملے ناقابلِ قبول ہیں: وزیراعظم آبنائے ہرمز کے قریب بندر عباس میں پانچ دھماکوں کی آوازیں، ایرانی سرکاری ٹی وی کیش لیس معیشت سے شفافیت اور پائیدار معاشی ترقی کو فروغ ملے گا، وزیراعظم امریکا اور ایران آبنائے ہرمز میں محفوظ جہاز رانی یقینی بنائیں: چین مولانا نے پوری تاریخِ اسلام کے شہدا کی تضحیک کی: فیاض الحسن امریکا-ایران کشیدگی، امارات میں تمام امریکی قونصلرز کی تقرری منسوخ کراچی میں رینجرز کیمپ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ قاری بشیر گرفتار پاکستان اور امریکا کا انسدادِ دہشتگردی، سائبر سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق پاکستان اور بنگلہ دیش کا خواتین کو بااختیار بنانے اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں مریم نواز سنٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری ایران آبنائے ہرمز کا محافظ ہے اور ہمیشہ رہے گا، ٹرمپ ٹول بہت زیادہ ہے: عباس عراقچی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 3000 سے زائد پوائنٹس کی کمی پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 کا پہلا ٹی 20 میچ آج ہوگا شہداء کی قربانیوں کو تنخواہ سے جوڑنا سیاسی تنقید نہیں بلکہ اخلاقی بے حسی ہےخواجہ آصف

پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحی 27 مئی بروز بدھ کو ہوگی

Web Desk

17 May 2026

 چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک میں ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائے گی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا جس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔

اجلاس میں مرکزی و زونل رویت ہلال کمیٹی کے ارکان کے ساتھ ساتھ محکمہ موسمیات اور سپارکو کے ماہرین نے بھی شرکت کی اور چاند کی رویت سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا۔

اسی طرح اسلام آباد اور صوبائی دارالحکومتوں میں بھی زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوئے۔

دوسری جانب سعودی عرب میں بھی ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کی تصدیق ہو گئی ہے۔

اعلان کے مطابق یکم ذوالحجہ 18 مئی بروز سوموار کو ہوگی۔

مناسک حج کا اہم ترین رکن وقوف عرفہ 26 مئی بروز منگل ادا کیا جائے گا جبکہ عیدالاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ منائی جائے گی۔