LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
روس، چین اور امریکا کا سہ فریقی اجلاس سفارت کاری کی تاریخ کا نیا باب ہے، پیوٹن کراچی کیلئے مزید 500 بسوں کی منظوری، ریلیوں کی اجازت نہیں دینگے: شرجیل میمن بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع، نوٹم جاری ربیعہ احسن قتل کیس میں اہم پیشرفت، اہل خانہ نے ملزم کو معاف کر دیا ڈیفنس میں 11 سالہ گھریلو ملازم پر تشدد، گرم چائے کی پتیلی الٹ دی گئی روہنگیا میں مسلمانوں کو قتل عام اور جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا،عالمی عدالت انصاف سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا جے یو آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ، مفتی ابرار احمد کو وارنٹ کی تعمیل کروا دی عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی امریکی، چینی اور روسی صدور کی چین میں تاریخی ملاقات، سرد جنگ کی ذہنیت ترک کرنے پر زور جنگ کے طریقے تبدیل، مسلح افواج جدید تقاضوں کے مطابق تیار ہیں: نیول چیف کوئٹہ: مسافر کوچ اور ایل پی جی باؤزر میں تصادم، خاتون اور بچے سمیت 10 افراد جاں بحق پارٹی کیخلاف ہتک آمیز بیانات، مرکزی مسلم لیگ کا عظمیٰ بخاری کو ہرجانے کا نوٹس مریم نواز نے سی ایم سولر پینل سکیم فیز ٹو کی منظوری دے دی شمالی وزیرستان میں فورسز کا کامیاب سرچ آپریشن، بارودی مواد کا بڑا ٹھکانہ تباہ

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کا پی ٹی آئی کی رجسٹریشن مسترد کرنا امتیازی سلوک ہے: بیرسٹر گوہر 

Web Desk

16 May 2026

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے الزام عائد کیا ہے کہ الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے تحریک انصاف کی رجسٹریشن بلاجواز طور پر مسترد کر دی ہے، جسے انہوں نے واضح امتیازی سلوک قرار دیا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ ایک بار پھر امتیازی رویہ اختیار کیا جا رہا ہے اور اس مرتبہ یہ سلوک آزاد کشمیر میں سامنے آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں انتخابات جولائی میں شیڈول ہیں جبکہ آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے آزاد کشمیر الیکشن ایکٹ 2020 کے تحت تمام سیاسی جماعتوں کی نئی رجسٹریشن کی ہدایت دی تھی۔ تحریک انصاف آزاد کشمیر نے 20 نومبر 2023 کو تمام مطلوبہ دستاویزات جمع کرا دی تھیں۔

بیرسٹر گوہر کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، جمعیت علمائے اسلام اور جماعت اسلامی کی رجسٹریشن مکمل کی جا چکی ہے، تاہم تحریک انصاف کی درخواست کو طویل عرصے تک زیر التوا رکھا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تقریباً 30 ماہ بعد الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے پریس ریلیز کے ذریعے تحریک انصاف کی رجسٹریشن سے انکار کیا ہے جو بلاجواز اور غیر منصفانہ فیصلہ ہے۔

بیرسٹر گوہر نے الزام لگایا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں تحریک انصاف کو مساوی مواقع فراہم نہیں کیے جا رہے، جو جمہوری اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔