LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا میڈیا کے ذریعے توانائی مارکیٹ میں ہیرا پھیری کر رہا ہے، عباس عراقچی کیف کے قریب روسی ڈرون حملہ، گولہ بارود ڈپو میں دھماکہ، 37 افراد ہلاک ایران کا امریکا اسرائیل سے منسلک دہشتگرد گروپ کے 6 ارکان کی گرفتاری کا دعویٰ مسلم ممالک سکیورٹی کیلئے بیرونی طاقتوں کی بجائے اپنی صلاحیتوں پر بھروسا کریں، قالیباف فنڈز میں تاخیر، اسرائیلی فوج کا ستمبر سے ریزرو فوج میں کٹوتیوں کا عندیہ یو ایس ایس ابراہم لنکن سے کودنے والے امریکی اہلکار کیخلاف کارروائی، اہلیہ کا ردعمل سامنے آ گیا مسلمانوں کو دیوار کی اینٹوں کی طرح متحد ہونا ہوگا، ترک صدر ایران جنگ نہیں چاہتا، مگر ہر جارح کیخلاف پوری قوت سے کھڑا ہوگا: صدر پزشکیان ایران کا دفاعی صلاحیتیں مزید مضبوط بنانے کا عمل جاری رکھنے کا اعلان جنوبی کوریا میں تمام شہریوں کو مفت اے آئی سروسز ملیں گی ایران کیساتھ جنگ، ٹرمپ کی ساکھ متاثر اور مشرق وسطیٰ میں امریکی پوزیشن کمزور ناظم آباد ہسپتال میں بچے کی پیدائش کے معاملہ کا ڈراپ سین، بڑا انکشاف نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کی شاہ غلام قادر سے ملاقات پمز واقعہ : وزیراعظم کا 8 ذمہ داران کو فوری معطل کرکے فوجداری کارروائی کا حکم بھارت میں قید 25 پاکستانی شہری وطن واپس پہنچ گئے

ہمیں قومی بیانیہ مضبوط ، دشمن کی سازش کو ناکام بنانا ہے: فیصل کریم کنڈی

Web Desk

16 May 2026

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سوشل میڈیا کے منفی استعمال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے معاشرے میں جھوٹ اور نفرت کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ان حالات میں ہمیں اپنے قومی بیانیے کو مضبوط کر کے ملک دشمن عناصر کی ہر سازش کو خاک میں ملانا ہوگا۔ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں منعقدہ اہم ’بنیان مرصوص، استحکامِ پاکستان‘ کانفرنس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے ملک کی بقا اور سلامتی کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف طویل جنگ میں ہماری بہادر سیکیورٹی فورسز اور غیور عوام نے بے پناہ اور لازوال قربانیاں دی ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔گورنر خیبر پختونخوا نے ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کا فارمولا پیش کرتے ہوئے واضح کیا کہ صرف اور صرف سیاسی استحکام، آئینِ پاکستان کی بالادستی اور قومی ہم آہنگی (National Harmony) ہی ملک کو حقیقی ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ ملکی یکجہتی اور معاشی ترقی کے لیے معاشرے کے تمام طبقات اور اسٹیک ہولڈرز کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔فیصل کریم کنڈی نے صوبے کے نوجوانوں کو ملک کا اصل اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور انہیں روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے انتظامیہ اور سیاسی قیادت پر زور دیا کہ موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے عملی اور ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ عوام کا ریاست پر اعتماد مزید بحال ہو سکے۔