پرامن باہمی طرز زندگی کے فروغ کیلئے انتہا پسندی کا خاتمہ ضروری ہے، مریم نواز
Web Desk
16 May 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ’پُرامن باہمی طرزِ زندگی کے عالمی دن‘ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ اس دن کو بین الاقوامی سطح پر منانے کا اصل مقصد ایک پرامن، پرسکون اور پُروقار دنیا کے خواب کو حقیقت کا روپ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ عالمی بحرانوں کے دوران پاکستان نے دنیا بھر میں ایک ذمہ دار اور امن پسند ملک کے طور پر اپنی شناخت کو مزید مستحکم کیا ہے اور خطے میں امن و خوشحالی کے فروغ کے لیے ہمیشہ بھرپور خدمات سرانجام دی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری میں پاکستان کا یہ پرامن تشخص ہر پاکستانی کے لیے باعثِ فخر ہے، اور ایک ہم آہنگ، متحد اور یکسو معاشرے کی تشکیل ہماری اجتماعی جدوجہد کا سب سے اہم حصہ ہے۔
وزیراعلیٰ نے پنجاب حکومت کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے صوبے میں امن و امان کی صورتحال ماضی کے مقابلے میں کہیں بہتر اور مثالی ہو چکی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب میں ہر شہری کو رنگ، نسل اور مذہبی تعصب سے بالاتر ہو کر باوقار زندگی گزارنے کا پورا حق حاصل ہے، اور حکومت لسانی، سماجی، مسلکی اور تہذیبی تناؤ کے مستقل خاتمے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ فکری اور عملی انتہا پسندی کے خاتمے کو پرامن بقائے باہمی کے لیے ناگزیر قرار دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ خواتین کو محفوظ اور بااختیار بنانا اور معاشرے سے ہر قسم کے تشدد کو روکنے کے لیے قانونی اصلاحات متعارف کرانا ان کی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔ انہوں نے عزم دہرایا کہ بانیٔ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمودات کی روشنی میں ایک پرامن معاشرے کی تشکیل کے لیے ان کا عزم غیر متزلزل ہے۔
متعلقہ عنوانات
کراچی کیلئے مزید 500 بسوں کی منظوری، ریلیوں کی اجازت نہیں دینگے: شرجیل میمن
19 November 2026
بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع، نوٹم جاری
19 November 2026
ربیعہ احسن قتل کیس میں اہم پیشرفت، اہل خانہ نے ملزم کو معاف کر دیا
19 November 2026
ڈیفنس میں 11 سالہ گھریلو ملازم پر تشدد، گرم چائے کی پتیلی الٹ دی گئی
19 November 2026
سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا
19 November 2026
جے یو آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ، مفتی ابرار احمد کو وارنٹ کی تعمیل کروا دی
19 November 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی
19 November 2026
جنگ کے طریقے تبدیل، مسلح افواج جدید تقاضوں کے مطابق تیار ہیں: نیول چیف
19 November 2026