LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، پٹرول و ڈیزل مزید سستا ہوگیا بہت جلد پٹرولیم لیوی ختم اور پٹرول سستا کرائیں گے، اشرافیہ اور عام عوام میں بہت بڑا فرق ہے: حافظ نعیم الرحمٰن بیرسٹر گوہر کا سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے رابطہ، ملاقات کل ہوگی جولائی میں حادثے کا شکار K2 ایئرویز کے کارگو طیارے کا بلیک باکس تلاش، پاک بحریہ کی سمندر میں تاریخ ساز کامیابی صومالیہ میں ہائی جیک جہاز کیلئے آپریشن، قزاقوں کی فائرنگ سے 3 پاکستانیوں سمیت 5 جاں بحق پاسدارانِ انقلاب کا امریکی عوام کے نام کھلا خط، ٹرمپ پالیسیوں کی مخالفت کا مطالبہ عوامی مینڈیٹ سے اقتدار میں آئے، ہر پالیسی عوام کیلئے ہونی چاہئے: سہیل آفریدی روس میں ٹی یو 95 فوجی طیارہ گر کر تباہ، 6 اہلکار ہلاک پی اے ای سی اور او جی ڈی سی ایل کے درمیان لیتھیم منصوبے پر تعاون کا معاہدہ اسحاق ڈار کی کفایت شعاری اقدامات کے فیصلوں پر عملدرآمد کی ہدایت کیلیفورنیا میں اسلامی تہواروں پر تعطیلات کو سرکاری قرار دیدیا گیا وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے وطن روانہ گورنر کے پی کا دہشتگردی کیخلاف مشترکہ کوششوں پر زور، صوبائی حکومت پر تنقید پی ٹی آئی نے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کا لائحہ عمل تیار کرلیا وزیراعظم کا لندن سٹاک ایکسچینج کا دورہ، معیشت مضبوط بنانے کیلئے بہت محنت کی: خطاب

والد کے پیسے واپس دلوانے کیلئے انڈر ورلڈ ڈان نے مدد کی پیشکش کی تھی، شاداب امجد خان

Web Desk

16 May 2026

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار اور فلم ‘شعلے’ میں ‘گبر سنگھ’ کے لازوال کردار سے شہرت پانے والے مرحوم امجد خان کے بیٹے شاداب خان نے ایک انٹرویو میں ماضی کا ایک بڑا راز فاش کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کے والد کے انتقال کے بعد ایک انڈر ورلڈ ڈان نے ان کی پھنسی ہوئی رقم واپس دلوانے کی پیشکش کی تھی۔ شاداب خان کے مطابق، فلم انڈسٹری کے کئی نامور فلم سازوں اور پروڈیوسرز نے ان کے والد کے ایک کروڑ 27 لاکھ روپے دبا رکھے تھے اور وہ رقم واپس کرنے کو تیار نہیں تھے۔ اس دور میں یہ رقم اتنی خطیر تھی کہ ممبئی کے انتہائی پوش علاقے پالی ہل میں تین سے چار پرتعیش فلیٹس خریدے جا سکتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے والد نے غریب اور ضرورت مند پروڈیوسرز کے قرضے خود معاف کر دیے تھے، لیکن جو لوگ امیر تھے اور ادائیگی کی استطاعت رکھتے تھے، انہوں نے بھی امجد خان کی موت کے بعد پیسوں کا تقاضا کرنے پر آنکھیں پھیر لیں۔

شاداب خان نے سنسنی خیز انکشاف کیا کہ والد کی وفات کے چند ماہ بعد مشرقِ وسطیٰ (Middle East) سے ایک بڑے انڈر ورلڈ ڈان کا فون آیا، جو اتفاق سے انہوں نے خود ہی اٹھایا تھا۔ ڈان نے پیشکش کی کہ “ہمیں معلوم ہے کہ امجد صاحب کے فلم انڈسٹری پر کتنے واجبات ہیں، آپ ہمیں اجازت دیں، ہم صرف تین دن کے اندر یہ تمام رقم وصول کر کے آپ کے گھر کی دہلیز پر پہنچا دیں گے۔” تاہم، جب یہ بات ان کی والدہ شہلا خان کے علم میں آئی تو انہوں نے غیرتِ نفس اور اصول پسندی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے اس پیشکش کو فوراً مسترد کر دیا۔ ان کی والدہ کا کہنا تھا کہ امجد خان نے اپنی زندگی میں کبھی بھی انڈر ورلڈ یا جرائم پیشہ عناصر سے کوئی تعلق نہیں رکھا اور نہ ہی ان سے کوئی فائدہ اٹھایا، اس لیے وہ ان کے جانے کے بعد یہ غلط روایت قائم نہیں کریں گی اور اللہ ان کا حامی و ناصر ہوگا۔ واضح رہے کہ امجد خان نے اپنے 20 سالہ فلمی کیریئر میں 130 سے زائد فلموں میں لازوال کردار ادا کیے، اور وہ محض 51 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے تھے۔