LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران جنگ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اڈوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان ثابت ہوئی، برطانوی اخبار پرشین گلف سٹریٹ اتھارٹی کا ایرانی ضوابط توڑنے والے بحری جہازوں کو انتباہ گنی میں لینڈ فل سائٹ پر مٹی کا تودہ گرنے سے 30 افراد ہلاک جنگ کے دوران انتخابات سے یوکرین تباہ، عوام تقسیم ہو جائے گی: زیلنسکی غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے جاری، 4 سالہ بچے سمیت 2 افراد شہید، 7 زخمی ترکیہ کے ساتھ جنگ کی کوششیں، اسرائیلی اخبار کی نیتن یاہو پر تنقید چین کے 2 بحری جہاز آبنائے ہرمز کے ایرانی علاقے میں داخل ہو گئے ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران ایران کیخلاف امریکی جنگ کے اخراجات یومیہ 5 ارب ڈالر تک جا پہنچے ایران آئندہ 50 برسوں کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کی تیاری کر رہا ہے، جنرل ابن الرضا دفاعی صنعت جدید ہتھیاروں کے نظام اور فوجی سازوسامان تیار کر رہی ہے، ایرانی وزارت دفاع امریکا کا ایران پر نیا معاشی دباؤ فوجی محاذ پر ناکامی کا بالواسطہ اعتراف ہے، پاسداران انقلاب ’’منجمد خارجہ پالیسی، منجمد معیشت کو جنم دیتی ہے‘‘، ایرانی سپیکر کا امریکی پالیسی پر طنزیہ وار صدر مملکت سے سعودی سفیر کی الوداعی ملاقات، عوامی محبت و تعاون پر اظہار تشکر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے

پاکستان میں فی تولہ سونا 7 ہزار 700 روپے مہنگا

Web Desk

25 November 2025

عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونا 7 ہزار 700 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 36 ہزار 562 روپے کی نئی سطح پر پہنچ گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا بھی 6 ہزار 601 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 74 ہزار 281 روپے کا ہوگیا ہے۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں ابھار دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 77 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 142 ڈالر کا ہوگیا۔

ماہرین کے مطابق عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال، کرنسی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کے محفوظ سرمایہ کاری کی جانب رجحان کے باعث سونے کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔