ملک بھر میں گیس بحران بڑھنے لگا، گھریلو کنکشن پر پاپندی
Web Desk
30 April 2026
پاکستان میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، جس کے باعث سوئی گیس حکام نے نئے گھریلو کنکشنز لگانے کا عمل فوری طور پر روک دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ری لکویفائیڈ نیچرل گیس (RLNG) کی سپلائی میں کمی کی وجہ سے پہلے سے دی گئی درخواستوں پر عملدرآمد معطل کر دیا گیا ہے، جبکہ ارجنٹ واؤچر اور ڈیمانڈ نوٹس جمع کروانے والے ہزاروں صارفین بھی اب انتظار کی فہرست میں چلے گئے ہیں۔ سوئی ناردرن کے سینئر جنرل منیجر عمران یوسف کا کہنا ہے کہ یہ پابندی عارضی ہے اور گیس کی فراہمی میں بہتری آتے ہی کنکشنز کا عمل دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں گیس کی کمی کے باعث موجودہ صارفین کو بھی صرف مخصوص اوقات میں گیس فراہم کی جا رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
30 April 2026
190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان کے وکیل کا قید تنہائی اور صحت سے متعلق سنگین خدشات کا اظہار
30 April 2026
وزیراعلیٰ پنجاب کا کچہ ایریا کے لیے 23 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان
30 April 2026
امریکا اور ایران کے ساتھ سفارتی رابطے برقرار، امن کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں: دفتر خارجہ
30 April 2026
الیکشن کمیشن کی بڑی کارروائی؛ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی جماعت سمیت 2 سیاسی پارٹیاں ڈی لسٹ
30 April 2026
حامد خان کا وفاقی آئینی عدالت کو ماننے سے انکار؛ چیف جسٹس سے ججز ٹرانسفر کیس میں مداخلت کا مطالبہ
30 April 2026
شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری؛ نارمل پاسپورٹ کی مدت 21 سے کم کر کے 14 دن مقرر
30 April 2026
پاک بحریہ کی پہلی ‘ہنگور کلاس’ آبدوز بیڑے میں شامل؛ صدرِ مملکت کی چین میں کمیشننگ تقریب میں شرکت
30 April 2026