LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
صارفین پر ایک اور بوجھ: نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا امریکا پاکستان تعلقات میں پیش رفت کا سلسلہ جاری ہے، امریکی سفارتخانہ آزاد کشمیر میں مرحلہ وار الیکشن دھاندلی کیلئے کرائے گئے: بلاول بھٹو پھر برس پڑے مالیاتی نظام میں ڈیجیٹل جدت اور اے آئی کا کردار کلیدی ہے: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد پی سی بی نے نیشنل چیمپئنز کپ کے میچ آفیشلز پینل کا اعلان کر دیا تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک، 15 زخمی میں مذاکرات کی دعوتیں دے دے کر تھک گیا ہوں، اپوزیشن بات چیت چاہتی ہی نہیں چین نے افغانستان میں موجود دہشتگرد تنظیموں کو ہمسایہ ممالک کیلئے سنگین خطرہ قرار دیدیا مون سون کے بعد خستہ حال عمارتوں کا سروے کرایا جائے، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر میں رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت خون میں مائیکرو پلاسٹک کی موجودگی دل کے شدید دورے کے خطرے سے منسلک، نئی تحقیق حوثی باغیوں کا سعودی عرب پر حملہ، ایک پاکستانی سمیت 11 شہری زخمی پاکستان، سعودیہ، ترکیہ کا سربراہی اجلاس آج، مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط متوقع وزیراعظم کی فیلڈ مارشل کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی، ملک کیلئے خصوصی دعائیں

ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس، ملزم کی ٹرائل منتقلی کی درخواست مسترد

Web Desk

29 April 2026

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کا ٹرائل دوسری عدالت منتقل کرنے کی ملزم عمر حیات کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے حکم دیا ہے کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ ہی کیس کی سماعت جاری رکھیں گے۔ دوسری جانب سیشن کورٹ میں کیس کی کارروائی کے دوران استغاثہ کے گواہ کا بیان ریکارڈ کیا گیا، تاہم وکیلِ صفائی کی اچانک طبیعت ناساز ہونے کے باعث جرح مکمل نہ ہو سکی، جس پر عدالت نے سماعت 30 اپریل تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ ثنا یوسف کو جون 2025 میں اسلام آباد کے سیکٹر G-13 میں قتل کیا گیا تھا؛ ملزم عمر حیات نے گرفتاری کے بعد اعترافی بیان بھی ریکارڈ کروا رکھا ہے جس کے مطابق اس نے مبینہ طور پر رابطہ نہ کرنے اور انکار پر یہ سنگین قدم اٹھایا۔