پینٹاگون شاید صدر ٹرمپ کو ایران جنگ کی مکمل تصویر نہیں دکھا رہا، امریکی میڈیا کا انکشاف
Web Desk
29 April 2026
امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ پینٹاگون کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے خلاف جنگ کی مکمل اور حقیقی تصویر پیش نہیں کی جا رہی۔ رپورٹ کے مطابق نائب صدر جے ڈی وینس نے پینٹاگون کی فراہم کردہ معلومات کی درستگی پر سوالات اٹھائے ہیں۔ جریدے کا دعویٰ ہے کہ جہاں ایک طرف امریکی میزائلوں کے ذخائر میں کمی پر تشویش ظاہر کی جا رہی ہے، وہیں انٹیلی جنس جائزوں سے معلوم ہوا ہے کہ ایران کی فضائیہ کا دو تہائی حصہ اور میزائل لانچ کرنے کی بڑی صلاحیت اب بھی برقرار ہے۔ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ ایران کی چھوٹی تیز رفتار کشتیاں اور بارودی سرنگیں بچھانے کی صلاحیت آبنائے ہرمز کے لیے بڑا خطرہ بن سکتی ہیں، جبکہ جنگ بندی کے بعد ایران کے 50 فیصد میزائل لانچرز دوبارہ فعال ہو چکے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ وزیرِ دفاع کی جانب سے صدر کو صرف وہی باتیں بتانا جو وہ سننا چاہتے ہیں، کسی بڑے سیکیورٹی خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم ’اپنا گھر اسکیم‘: دو ماہ میں منظور شدہ ہاؤسنگ فنانسنگ میں 117 فیصد کا ریکارڈ اضافہ
2 September 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ: راول جھیل کنارے نیول فارمز اور نیول سیلنگ کلب کو غیر قانونی قرار دینے کا 2022ء کا فیصلہ کالعدم
2 September 2026
ریاض: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اہم سائبر سیکیورٹی معاہدے پر دستخط
2 September 2026
یونٹی فوڈز کے شیئرز میں مبینہ انسائیڈر ٹریڈنگ، ایس ای سی پی کی تحقیقات میں تیزی
2 September 2026
امیر جماعت اسلامی کا کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان
2 September 2026
بھارت سندھ طاس معاہدے سے متعلق فیصلے کو مسترد نہیں کرسکتا، ترجمان دفتر خارجہ
2 September 2026
پاکستان نیوی کی میری ٹائم مشق ’سی سپارک 2026‘ کراچی میں شروع
2 September 2026
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور بچوں سے بات نہ کروانے کا معاملہ، توہینِ عدالت کی درخواست دائر
2 September 2026