LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مودی کی نااہلی سے بھارت خواتین کیلئے سب سےغیر محفوظ ملک بن گیا پشاور: تہکال پایان میں گھر میں آتشزدگی، میاں بیوی سمیت 6 افراد جاں بحق پنجاب اسمبلی میں پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر تقریب پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی، سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق بھارتی میڈیا مولانا فضل الرحمان کے بیان کو پاکستان کیخلاف استعمال کر رہا ہے،طارق فضل چوہدری مراکش کے امریکی صدر کے حمایت یافتہ غزہ بورڈ آف پیس کے معاہدے پر دستخط ایرانی چیمبر کا صدر مسعود پزشکیان سے باضابطہ ملک میں جنگی حالت کا اعلان کرنے کا مطالبہ سعودی شہر ریاض میں گیس سلینڈر کا دھماکا، 6 پاکستانی جاں بحق تہران اور واشنگٹن میں سخت گیر عناصر جنگ کو آگے بڑھا رہے ہیں: عرب میڈیا امریکی ایوان نمائندگان میں اسرائیلی فوجی امداد روکنے کی تجویز مسترد دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کا مسلسل دوسری مرتبہ فائنل میں پہنچنے پر بھرپور جشن جیرڈ کشنر، سٹیو وٹکوف مذاکرات میں مالی فائدے اٹھاتے رہے: جے ڈی وینس کو خفیہ پیغام موصول انسانی حقوق کی تنظیموں نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا انتونیو گوتریس کا امریکا و ایران میں بڑھتی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار امریکا نے اہواز میں کینسر ہسپتال کے اطراف کے علاقوں کو نشانہ بنایا، حسین کرمان پور

بھارتی میڈیا مولانا فضل الرحمان کے بیان کو پاکستان کیخلاف استعمال کر رہا ہے،طارق فضل چوہدری

Web Desk

16 July 2026

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے حالیہ بیان کو پاکستان کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ (سابقہ ٹویٹر) پر جاری اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ جمہوریت میں اختلافِ رائے کا ہونا ایک حسن ہے، لیکن جب بات قومی سلامتی کی ہو تو اس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے بیان کو بنیاد بنا کر مسلح افواج اور ملک کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہداء کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، اور ایسے غیر محتاط بیانات دشمن کے میڈیا کو پاکستان مخالف بیانیے کو فروغ دینے کے لیے مفت مواد فراہم کرتے ہیں۔

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے سکیورٹی اداروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے مزید کہا کہ ہمارے شہداء اور سرحدوں پر دن رات ڈٹے رہنے والے جوان پوری قوم کا فخر ہیں، اس لیے وطن کے ان محافظوں اور شہداء کی لازوال قربانیوں کو سیاسی اختلافات کی نذر بالکل نہیں کیا جانا چاہیے۔ وفاقی وزیر نے تمام سیاسی رہنماؤں پر زور دیا کہ شہداء کے احترام اور دفاعِ وطن جیسے حساس معاملات پر ایسا کوئی مؤقف اختیار نہ کیا جائے جس سے ملکی وقار کو ٹھیس پہنچے یا براہِ راست دشمن ممالک کو فائدہ حاصل ہو۔