LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پنجاب کے مختلف تعلیمی بورڈز میں پوزیشن ہولڈرز کا اعلان، طالبات نمایاں رہیں فلسطین کی آزادی کے لیے عرب اور مسلم ممالک متحد ہوں: اسحاق ڈار وزیراعظم سے جائیکا کے صدر کی ملاقات، معاشی اصلاحات کے فروغ پر اتفاق وزیراعظم کی پرائیویٹائزیشن کمیشن کی تنظیمِ نو 01 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں بڑھانے پر اتفاق، مشترکہ اعلامیہ جاری مریم نواز سے جائیکا کے صدر کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق 5 اگست 2019 ہمیشہ ایک سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا، حافظ نعیم اسرائیل اور لبنان کے درمیان امریکی ثالثی میں مذاکرات کا نیا دور شروع اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے کوئی طاقت کشمیری عوام کا حقِ خودارادیت ختم نہیں کر سکتی، مشعال ملک امریکا نے طویل فاصلے تک مار کرنیوالے میزائلوں کا پورا ذخیرہ استعمال کر لیا 5اگست2019، کشمیری شناخت، حقِ خودارادیت اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا سیاہ باب آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ دبئی کے مشہور ہیومنائڈ روبوٹ ’بو سنیدہ‘ نے’موزہ‘ نامی روبوٹ سے شادی کر لی ایران اور امریکا 60 روزہ عبوری معاہدے کے قریب پہنچ گئے: امریکی نشریاتی ادارے کا دعویٰ

پشاور: تہکال پایان میں گھر میں آتشزدگی، میاں بیوی سمیت 6 افراد جاں بحق

Web Desk

16 July 2026

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے تہکال پایان میں ایک گھر میں اچانک ہولناک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد انتہائی افسوسناک طور پر جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق، حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی شناخت ہو گئی ہے، جن میں 55 سالہ سراج، ان کی 40 سالہ اہلیہ، 11 سالہ حریرہ، 9 سالہ حنایا، 4 سالہ حسنین اور 3 سالہ منہال شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ آگ گھر کے ہال میں لگی جہاں فرنیچر، فوم اور دیگر گھریلو سامان موجود تھا، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور انتھک جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ امدادی کارروائیوں کے دوران جب گھر کے اندر سرچ آپریشن کیا گیا تو ایک کمرے سے ان تمام 6 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق، تمام افراد کی موت آگ کی شدید تپش اور زہریلے دھویں کے باعث دم گھٹنے سے ہوئی ہے۔ اگرچہ آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم پولیس اور انتظامیہ نے واقعے کی باضابطہ تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ آتشزدگی کی اصل وجہ کا تعین کیا جا سکے۔