LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
صدرِ مملکت نے وزیراعظم کی سفارش پر 3سمریوں کی منظوری دے دی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار 2 روزہ دورے پر چین روانہ افغان طالبان کیخلاف قانونی چارہ جوئی، عالمی عدالتِ انصاف میں مقدمہ تیار مودی کی نااہلی سے بھارت خواتین کیلئے سب سےغیر محفوظ ملک بن گیا پشاور: تہکال پایان میں گھر میں آتشزدگی، میاں بیوی سمیت 6 افراد جاں بحق پنجاب اسمبلی میں پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر تقریب پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی، سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق بھارتی میڈیا مولانا فضل الرحمان کے بیان کو پاکستان کیخلاف استعمال کر رہا ہے،طارق فضل چوہدری مراکش کے امریکی صدر کے حمایت یافتہ غزہ بورڈ آف پیس کے معاہدے پر دستخط ایرانی چیمبر کا صدر مسعود پزشکیان سے باضابطہ ملک میں جنگی حالت کا اعلان کرنے کا مطالبہ سعودی شہر ریاض میں گیس سلینڈر کا دھماکا، 6 پاکستانی جاں بحق تہران اور واشنگٹن میں سخت گیر عناصر جنگ کو آگے بڑھا رہے ہیں: عرب میڈیا امریکی ایوان نمائندگان میں اسرائیلی فوجی امداد روکنے کی تجویز مسترد دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کا مسلسل دوسری مرتبہ فائنل میں پہنچنے پر بھرپور جشن جیرڈ کشنر، سٹیو وٹکوف مذاکرات میں مالی فائدے اٹھاتے رہے: جے ڈی وینس کو خفیہ پیغام موصول

پنجاب اسمبلی میں پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر تقریب

Web Desk

16 July 2026

پنجاب اسمبلی کے ینگ پارلیمنٹیرینز فورم (YPF) نے پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے تاریخی موقع پر لاہور میں تعینات چینی قونصل خانے کے نوجوان سفارت کاروں کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا۔ اس خصوصی تقریب کی صدارت اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کی، جبکہ لاہور میں تعینات چین کے قونصل جنرل سن یان نے تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ ینگ پارلیمنٹیرینز فورم کی صدر امینہ حسن شیخ کی قیادت میں منعقد ہونے والی اس تقریب کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے نوجوان ارکانِ اسمبلی اور نوجوان سفارت کاروں کے مابین براہِ راست روابط اور نیٹ ورکنگ کو فروغ دینا تھا تاکہ پارلیمانی سفارت کاری کے عمل کو مزید مضبوط اور فعال بنایا جا سکے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ پاک چین کی بے مثال اور 75 سالہ دیرینہ دوستی کو آئندہ نسلوں تک کامیابی سے منتقل کرنا اور اسے سٹریٹجک و اقتصادی لحاظ سے مزید مستحکم بنانا دونوں ممالک کی نوجوان قیادت کی اولین اور مشترکہ ذمہ داری ہے۔