سندھ حکومت کی 7 لاکھ 67 ہزار میٹرک ٹن اضافی چینی برآمد کرنے کی سفارش، وفاق کو فیصلے سے آگاہ کر دیا
Web Desk
25 April 2026
سندھ حکومت نے ملک میں چینی کے وافر ذخائر کے پیشِ نظر 7 لاکھ 67 ہزار میٹرک ٹن اضافی چینی برآمد کرنے کی باقاعدہ سفارش کر دی ہے۔ سندھ کابینہ نے محکمہ زراعت کی جانب سے ارسال کی گئی سمری کی منظوری دیتے ہوئے وفاقی حکومت کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔
محکمہ زراعت کی بریفنگ کے مطابق، حالیہ کرشنگ سیزن میں ملک بھر میں 76 لاکھ میٹرک ٹن چینی پیدا ہوئی ہے، جبکہ جون 2026 تک چقندر سے مزید 0.086 ملین میٹرک ٹن چینی کی پیداوار متوقع ہے۔ اس وقت ملک میں چینی کے مجموعی اسٹاک 7.958 ملین میٹرک ٹن تک پہنچ چکے ہیں۔ سمری میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ 12 ماہ کے دوران پاکستان میں چینی کی متوقع کھپت 6.638 ملین میٹرک ٹن ہوگی، جس کے بعد اسٹریٹجک ریزرو نکال کر بھی بھاری مقدار میں اضافی چینی دستیاب ہے۔
واضح رہے کہ 11 اپریل کو وزارتِ صنعت و پیداوار کے اجلاس میں چینی کے اسٹاک کی تصدیق پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا تھا، جس کے بعد وفاقی حکومت نے اسٹیک ہولڈرز کی رضامندی سے ان ذخائر کا ‘تھرڈ پارٹی آڈٹ’ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سندھ حکومت کی اس سفارش کے بعد اب حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی، جس کے بعد شوگر ملز کو چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت ملنے کا امکان ہے۔
متعلقہ عنوانات
جنسی تشدد کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے,عاصم افتخار
9 July 2026
برطانوی ہائی کمشنر کی اسحاق ڈار سے ملاقات؛ پاک برطانیہ تعلقات اور امریکہ ایران کشیدگی پر گفتگو
9 July 2026
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ارب 94 کروڑ ڈالر سے زائد کا بڑا اضافہ، مجموعی ملکی ذخائر تقریباً 24 ارب ڈالر تک پہنچ گئے
9 July 2026
مفتی تقی عثمانی کا بڑا فیصلہ؛ بٹ کوائن اور یو ایس ڈی ٹی سمیت تمام کرپٹو کرنسیز شریعت کی رو سے ‘حرام’ قرار،
9 July 2026
وفاقی وزیر احسن اقبال کی سلیکون ویلی میں اہم ملاقاتیں؛ 2035 تک پاکستان کو 1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کا ہدف
9 July 2026
معاشی محاذ پر بڑی کامیابی؛ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں پونے 2 ارب ڈالر سے زائد کا بڑا اضافہ
9 July 2026
سی پیک علاقائی روابط اور معاشی ترقی کا اہم محرک ہے، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 105 ویں سالگرہ کے سیمینار سے قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کا خطاب
9 July 2026
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، سرکاری اداروں کے بورڈز میں شفافیت اور اہم تقرریوں کی منظوری
9 July 2026