LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، پٹرول و ڈیزل مزید سستا ہوگیا بہت جلد پٹرولیم لیوی ختم اور پٹرول سستا کرائیں گے، اشرافیہ اور عام عوام میں بہت بڑا فرق ہے: حافظ نعیم الرحمٰن بیرسٹر گوہر کا سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے رابطہ، ملاقات کل ہوگی جولائی میں حادثے کا شکار K2 ایئرویز کے کارگو طیارے کا بلیک باکس تلاش، پاک بحریہ کی سمندر میں تاریخ ساز کامیابی صومالیہ میں ہائی جیک جہاز کیلئے آپریشن، قزاقوں کی فائرنگ سے 3 پاکستانیوں سمیت 5 جاں بحق پاسدارانِ انقلاب کا امریکی عوام کے نام کھلا خط، ٹرمپ پالیسیوں کی مخالفت کا مطالبہ عوامی مینڈیٹ سے اقتدار میں آئے، ہر پالیسی عوام کیلئے ہونی چاہئے: سہیل آفریدی روس میں ٹی یو 95 فوجی طیارہ گر کر تباہ، 6 اہلکار ہلاک پی اے ای سی اور او جی ڈی سی ایل کے درمیان لیتھیم منصوبے پر تعاون کا معاہدہ اسحاق ڈار کی کفایت شعاری اقدامات کے فیصلوں پر عملدرآمد کی ہدایت کیلیفورنیا میں اسلامی تہواروں پر تعطیلات کو سرکاری قرار دیدیا گیا وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے وطن روانہ گورنر کے پی کا دہشتگردی کیخلاف مشترکہ کوششوں پر زور، صوبائی حکومت پر تنقید پی ٹی آئی نے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کا لائحہ عمل تیار کرلیا وزیراعظم کا لندن سٹاک ایکسچینج کا دورہ، معیشت مضبوط بنانے کیلئے بہت محنت کی: خطاب

کام ہی زندگی کی اصل روح ہے، آگے بڑھنے کیلئے مسلسل مصروف رہنا چاہیے: امیتابھ

Web Desk

24 April 2026

ممبئی: بالی وڈ کے لیجنڈری اسٹار امیتابھ بچن نے اپنے تازہ ترین بلاگ میں زندگی کی حقیقت اور طویل عمری کے راز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ کام ہی زندگی کی اصل روح ہے، چاہے وہ تخلیقی ہو یا جسمانی۔ ان کا ماننا ہے کہ انسان کو ذہنی اور جسمانی طور پر تروتازہ رہنے کے لیے مسلسل مصروف رہنا چاہیے۔83 سالہ میگا اسٹار نے اپنے بلاگ میں لکھا کہ اس عمر میں اور موجودہ جسمانی طاقت کے ساتھ کام کرنا ان کے لیے سب سے اہم ہے اور وہ اسے ہی زندگی کا اصل جوہر (Essence) سمجھتے ہیں۔ ان کے مطابق:صبح کے اوقات تخلیقی سوچ اور نئے خیالات کے لیے بہترین ہوتے ہیں، لیکن ان سب کا مرکز “کام” ہونا چاہیے۔ امیتابھ بچن نے اس بات پر زور دیا کہ اس عمر میں اپنے جسم سے کام لینا اور اسے متحرک رکھنا سب سے بڑی ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب انسان کے پاس کرنے کو کوئی کام نہیں ہوتا تو ذہن میں منفی احساسات جنم لینے لگتے ہیں، اسی لیے وہ اس وقت تک کام جاری رکھیں گے جب تک ان کی ہمت جواب نہیں دے جاتی۔

بگ بی، جو اپنی عمر کے اس حصے میں بھی کئی بڑے پروجیکٹس اور ٹی وی شوز میں مصروف عمل ہیں، نوجوانوں کے لیے ایک روشن مثال بن کر سامنے آئے ہیں۔ ان کا یہ بلاگ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جہاں مداح ان کے جذبے اور کام سے لگن کی تعریف کر رہے ہیں۔