LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
صارفین پر ایک اور بوجھ: نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا امریکا پاکستان تعلقات میں پیش رفت کا سلسلہ جاری ہے، امریکی سفارتخانہ آزاد کشمیر میں مرحلہ وار الیکشن دھاندلی کیلئے کرائے گئے: بلاول بھٹو پھر برس پڑے مالیاتی نظام میں ڈیجیٹل جدت اور اے آئی کا کردار کلیدی ہے: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد پی سی بی نے نیشنل چیمپئنز کپ کے میچ آفیشلز پینل کا اعلان کر دیا تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک، 15 زخمی میں مذاکرات کی دعوتیں دے دے کر تھک گیا ہوں، اپوزیشن بات چیت چاہتی ہی نہیں چین نے افغانستان میں موجود دہشتگرد تنظیموں کو ہمسایہ ممالک کیلئے سنگین خطرہ قرار دیدیا مون سون کے بعد خستہ حال عمارتوں کا سروے کرایا جائے، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر میں رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت خون میں مائیکرو پلاسٹک کی موجودگی دل کے شدید دورے کے خطرے سے منسلک، نئی تحقیق حوثی باغیوں کا سعودی عرب پر حملہ، ایک پاکستانی سمیت 11 شہری زخمی پاکستان، سعودیہ، ترکیہ کا سربراہی اجلاس آج، مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط متوقع وزیراعظم کی فیلڈ مارشل کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی، ملک کیلئے خصوصی دعائیں

یوٹیوبر ڈکی بھائی کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

Web Desk

23 April 2026

لاہور کی ضلع کچہری میں مشہور یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کے خلاف زیرِ سماعت مقدمے میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں وفاقی تحقیقاتی ادارے (NCCIA) نے ان کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (PNIL) سے نکالنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے آن لائن جوا ایپس کی مبینہ پروموشن سے متعلق کیس کی سماعت کی، جس میں سعد الرحمان سمیت دیگر ملزمان نے عدالت میں پیش ہو کر اپنی حاضری مکمل کروائی۔ عدالتی کارروائی کے دوران این سی سی آئی اے کی جانب سے ایک اہم رپورٹ جمع کرائی گئی جس نے ملزم کو بڑی انتظامی ریلیف فراہم کر دی ہے۔

رپورٹ کے اہم نکات:

لسٹ سے اخراج: تفتیشی حکام نے عدالت کو بتایا کہ سعد الرحمان کا نام پی این آئی ایل (PNIL) لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔

تفتیش میں تعاون: رپورٹ میں وضاحت کی گئی کہ شروع میں تفتیش میں عدم تعاون کی بنا پر نام لسٹ میں شامل کیا گیا تھا، تاہم ضمانت ملنے کے بعد یوٹیوبر شاملِ تفتیش ہو گئے ہیں اور اب وہ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔

محکمے کا موقف: این سی سی آئی اے نے عدالت کو آگاہ کیا کہ انہیں اب ڈکی بھائی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے اور اس سلسلے میں ڈپٹی ڈائریکٹر کو باقاعدہ مراسلہ بھی بھیج دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈکی بھائی پر سوشل میڈیا کے ذریعے جوئے کی ایپس کی تشہیر کا الزام ہے، تاہم تفتیشی ادارے کے حالیہ بیان کے بعد ان کے بیرونِ ملک سفر کی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم ہونے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔