فٹبال ورلڈ کپ 2026: ایران نے شرکت اور مکمل تیاری کا اعلان کردیا
Web Desk
22 April 2026
ایران نے فٹبال کے عالمی کپ دو ہزار چھبیس میں شرکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ٹیم ایونٹ کیلئے بھرپور تیاری مکمل کر چکی ہے اور عالمی سطح پر بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی حکام نے واضح کیا ہے کہ ٹیم کی تیاریوں کو مکمل کر لیا گیا ہے اور کھلاڑی عالمی مقابلوں کیلئے ذہنی اور جسمانی طور پر تیار ہیں۔
حکومتی ترجمان فاطمہ مہاجرانی کا کہنا ہے کہ وزارت کھیل و نوجوانان نے وزیر کھیل کی ہدایات کے تحت تمام انتظامات مکمل کیے تاکہ ٹیم کو اعلیٰ معیار کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
عالمی فٹبال تنظیم کے سربراہ جیانی انفانتینو بھی اس بات کی تصدیق کر چکے ہیں کہ ایران ایونٹ میں شرکت کرے گا اور کھلاڑی اپنے ملک کی نمائندگی کیلئے تیار ہیں۔
واضح رہے کہ عالمی کپ دو ہزار چھبیس کی میزبانی امریکا، میکسیکو اور کینیڈا مشترکہ طور پر کریں گے۔ ایونٹ چھ جون سے شروع ہو کر گیارہ جولائی تک جاری رہے گا۔
ایران کو گروپ جی میں شامل کیا گیا ہے جہاں اس کا مقابلہ بیلجیئم، مصر اور نیوزی لینڈ سے ہوگا۔ ایرانی ٹیم کے تمام گروپ میچ امریکا میں شیڈول ہیں۔
یہ بھی قابل ذکر ہے کہ ایران کی شرکت پر اس وقت سوالات اٹھے تھے جب خطے میں کشیدگی بڑھی، تاہم اب صورتحال واضح ہو چکی ہے اور ایران ایونٹ میں شرکت کرے گا۔ اس بار عالمی کپ میں پہلی مرتبہ اڑتالیس ٹیمیں حصہ لیں گی۔
متعلقہ عنوانات
بانی پی ٹی آئی کوئی ڈیل نہیں کرتے، تین سال قید کاٹ لی، بیرسٹر گوہر
24 August 2026
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
24 August 2026
پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی عائد
24 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
24 August 2026
ایران پر نئی پابندیوں سے قبل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں
24 August 2026
ایتھوپیا کے یومیف کیجیلچا نے ہاف میراتھن کا عالمی ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کرلیا
24 August 2026
ریمیئر لیگ سے قبل ارلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر سٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
24 August 2026
21 سابق کرکٹ کپتانوں کا وزیراعظم کو خط، عمران خان کیلئے طبی سہولیات کا مطالبہ
24 August 2026