LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، پٹرول و ڈیزل مزید سستا ہوگیا بہت جلد پٹرولیم لیوی ختم اور پٹرول سستا کرائیں گے، اشرافیہ اور عام عوام میں بہت بڑا فرق ہے: حافظ نعیم الرحمٰن بیرسٹر گوہر کا سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے رابطہ، ملاقات کل ہوگی جولائی میں حادثے کا شکار K2 ایئرویز کے کارگو طیارے کا بلیک باکس تلاش، پاک بحریہ کی سمندر میں تاریخ ساز کامیابی صومالیہ میں ہائی جیک جہاز کیلئے آپریشن، قزاقوں کی فائرنگ سے 3 پاکستانیوں سمیت 5 جاں بحق پاسدارانِ انقلاب کا امریکی عوام کے نام کھلا خط، ٹرمپ پالیسیوں کی مخالفت کا مطالبہ عوامی مینڈیٹ سے اقتدار میں آئے، ہر پالیسی عوام کیلئے ہونی چاہئے: سہیل آفریدی روس میں ٹی یو 95 فوجی طیارہ گر کر تباہ، 6 اہلکار ہلاک پی اے ای سی اور او جی ڈی سی ایل کے درمیان لیتھیم منصوبے پر تعاون کا معاہدہ اسحاق ڈار کی کفایت شعاری اقدامات کے فیصلوں پر عملدرآمد کی ہدایت کیلیفورنیا میں اسلامی تہواروں پر تعطیلات کو سرکاری قرار دیدیا گیا وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے وطن روانہ گورنر کے پی کا دہشتگردی کیخلاف مشترکہ کوششوں پر زور، صوبائی حکومت پر تنقید پی ٹی آئی نے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کا لائحہ عمل تیار کرلیا وزیراعظم کا لندن سٹاک ایکسچینج کا دورہ، معیشت مضبوط بنانے کیلئے بہت محنت کی: خطاب

اپنے کام سے کام رکھو؛ علی رحمان کا شادی کے سوال پر دوٹوک جواب

Web Desk

21 April 2026

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی رحمان خان نے اپنی شادی سے متعلق بار بار پوچھے جانے والے سوالات پر خاموشی توڑتے ہوئے دوٹوک ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے واضح کیا کہ شادی ایک خالصتاً ذاتی معاملہ ہے اور اسے عوامی بحث کا موضوع نہیں بننا چاہیے۔ انہوں نے مختصر مگر سخت الفاظ میں کہا کہ لوگوں کو دوسروں کے نجی فیصلوں میں دلچسپی لینے کے بجائے اپنے کام سے کام رکھنا چاہیے اور اپنی زندگیوں پر توجہ دینی چاہیے۔

علی رحمان خان نے مزید کہا کہ وہ کسی بھی عوامی دباؤ یا توقعات کے تحت اپنی زندگی کے فیصلے نہیں کریں گے۔ اگرچہ انہوں نے گفتگو کے دوران مزاح کا سہارا بھی لیا، لیکن ان کا پیغام واضح تھا کہ نجی زندگی کے معاملات کو عوامی ملکیت نہیں سمجھنا چاہیے۔