مفتی عبدالقوی ڈانس پارٹی میں نظر آ گئے، ویڈیو وائرل
Web Desk
20 April 2026
متنازع مذہبی شخصیت اور سابق رکنِ رویتِ ہلال کمیٹی مفتی عبدالقوی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں ہیں، جہاں ان کی ایک مبینہ ‘ریو پارٹی’ (Rave Party) میں شرکت کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ مفتی عبدالقوی، جو پہلے ہی قندیل بلوچ سکینڈل، حریم شاہ کے ساتھ تنازعات اور حج سے متعلق بیانات کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں، اب ایک ایسی محفل میں دیکھے گئے ہیں جہاں تیز ڈی جے میوزک اور مغربی طرز کے رقص و سرود کا شور تھا۔ وائرل ویڈیو میں وہ اپنے روایتی لباس میں موجود ہیں جبکہ اردگرد کے شرکاء موسیقی کی دھنوں پر ان کی موجودگی کا مذاق بناتے اور اشارے کرتے نظر آئے۔
سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے سامنے آتے ہی صارفین نے شدید غم و غصے اور طنز کا اظہار کیا۔ کئی صارفین کا کہنا ہے کہ ایک مذہبی لبادے میں ملبوس شخص کے لیے ایسی جگہوں پر موجودگی اخلاقی اور مذہبی اقدار کے منافی ہے۔ انٹرنیٹ صارفین نے جہاں ان کے ماضی کے سکینڈلز کو یاد کیا، وہیں کچھ نے طنزیہ تبصرے بھی کیے، جن میں سے ایک صارف کا کہنا تھا کہ “جی ٹی اے 6 (GTA 6) کی ریلیز سے پہلے مفتی صاحب کو ریو پارٹی میں دیکھنا ایک انوکھا تجربہ ہے”۔
متعلقہ عنوانات
1 سال تک میں بینائی سے محروم رہا: حسن شہریار
28 September 2026
ٹیلر سوئفٹ سب سے زیادہ وی ایم اے ایوارڈز جیتنے والی فنکارہ بن گئیں
28 September 2026
جو گھر پہلے ہی ٹوٹ گیا ہو اسے کوئی نہیں توڑ سکتا، گووندا کی گرل فرینڈ کا انکی اہلیہ کے بیان پر ردعمل
28 September 2026
پاکستان کا نام روشن کرنے والی ڈیزائنر سے انٹرویو میں جم کے کپڑوں پر سوال، نادیہ خان تنقید کی زد میں
27 September 2026
ایک دن میں ایک کروڑ خرچ، ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کو تنقید کا سامنا
27 September 2026
ہانیہ عامر کے میک اپ آرٹسٹ اداکارہ کی ہم شکل کو انڈسٹری میں لانا چاہتے ہیں؟ ویڈیو نے سوال اٹھا دیے
27 September 2026
راحت فتح علی خان کے بیٹے کی مونی رائے کے ساتھ تصویر، صارفین کے دلچسپ تبصرے
27 September 2026
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026