LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آزاد کشمیر: 9 جون کی ہڑتال کی کال، انٹرنیٹ معطل، معمولات زندگی متاثر آزاد جموں و کشمیر: کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 کارکن گرفتار یلو لائن منصوبے میں 6ارب روپے کی مبینہ کرپشن، سندھ حکومت نے تحقیقات شروع کر دیں پنجاب اسمبلی میں ترقی، جدید کاری کیلئے 7 ارب 41 کروڑ کے ترقیاتی پیکیج کی تجویز نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ملک بھر میں شدید ہیٹ ویو کا الرٹ؛ درجہ حرارت 46 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات تنخواہوں میں 10 تا15 فیصد اضافے کی تجویز، حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے وزیراعظم کی قیادت میں پاک چین معاشی تعاون نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہے، ملک احمد خان گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات 2026؛ الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل، پولنگ کا سامان پرزائیڈنگ آفیسرز کے حوالے کرنے کا عمل شروع امریکا کے ایرانی تنصیبات پر حملے، کویت اور بحرین میں جوابی میزائل داغ دیئے گئے ٹرمپ کی چیف آف سٹاف سوزی وائلز کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ ایرانی سپریم لیڈر نے 2 ہزار سے زائد قیدیوں کی سزا معاف کر دی امریکا نے کویت کو انسداد ڈرون، متعلقہ آلات کی ممکنہ فروخت کی منظوری دیدی بجٹ تاخیر اور معاشی بحران، حکومت پر دباؤ بڑھ گیا: اسد قیصر امریکی صدر ٹرمپ کی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی پیشگوئی

پاکستانی وزیرِ دفاع کا بڑا بیان: ایران-امریکہ مذاکرات کا نیا دور جلد متوقع، مثبت پیش رفت کا دعویٰ

Web Desk

13 April 2026

خواجہ آصف  نے ایران اور امریکہ کے درمیان جاری سفارتی کوششوں پر اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا نیا دور جلد شروع ہونے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ رابطوں اور مشاورت کے بعد مجموعی طور پر اطمینان کا اظہار کیا جا رہا ہے اور مذاکرات کے حوالے سے اب تک کوئی منفی بات سامنے نہیں آئی۔ ان کے مطابق، تمام تر پیش رفت مثبت سمت میں جا رہی ہے جو خطے میں استحکام کے لیے خوش آئند ہے۔

ایک سوال کے جواب میں کہ آیا مستقبل میں خطے کے فیصلے پاکستان کرے گا، وزیر دفاع نے کہا کہ فیصلے اللہ تعالیٰ کی ذات کرتی ہے۔

بھارت سے متعلق سوال پر انہوں نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں بے چینی پائی جا رہی ہے اور وہاں کے حالات اس کا ثبوت ہیں۔

دفاعی و سفارتی ماہرین کے مطابق اگر ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات بحال ہوتے ہیں تو اس کے اثرات پورے مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا پر مرتب ہوں گے، جس میں پاکستان کا کردار بھی اہم ہو سکتا ہے۔