نام نہاد ناکہ بندی کے بعد جلد آپ 4 سے 5 ڈالر والے پٹرول کو یاد کریں گے: ایران
Web Desk
13 April 2026
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز اور ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے عالمی معیشت کے لیے سنگین خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں امریکہ کو خبردار کیا کہ “نام نہاد ناکہ بندی کے بعد جلد ہی آپ 4 سے 5 ڈالر والے پیٹرول کو یاد کیا کریں گے،” جس کا واضح اشارہ ناکہ بندی کی صورت میں تیل کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے کی جانب تھا۔ انہوں نے واشنگٹن کو متنبہ کیا کہ وہ ایران کے عزم کو دوبارہ آزمانے کی کوشش نہ کرے۔
باقر قالیباف نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ کسی بھی غلطی کی صورت میں امریکہ کو پہلے سے بڑا سبق سکھایا جائے گا، اور امریکی دھمکیوں کا ایرانی عوام پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔ انہوں نے واضح پیغام دیتے ہوئے کہا، “اگر آپ جنگ کریں گے تو ہم بھی جنگ کریں گے، لیکن اگر آپ منطق کے ساتھ آگے آئیں گے تو ہم بھی منطق کے ساتھ بات کریں گے۔” ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب اسلام آباد میں جاری مذاکرات میں تعطل اور امریکی ناکہ بندی کے اعلانات نے خطے میں جنگ کے بادل گہرے کر دیے ہیں۔
سیاسی مبصرین باقر قالیباف کے اس بیان کو عالمی توانائی کی منڈیوں کے لیے ایک کھلی دھمکی قرار دے رہے ہیں، کیونکہ آبنائے ہرمز سے عالمی تیل کی رسد کا ایک بڑا حصہ گزرتا ہے۔ ایرانی اسپیکر کے اس جارحانہ بیان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید عدم استحکام کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، جبکہ اسلام آباد میں جاری امن کوششوں کو بھی شدید دھچکا لگنے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
آزاد کشمیر: 9 جون کی ہڑتال کی کال، انٹرنیٹ معطل، معمولات زندگی متاثر
6 June 2026
آزاد جموں و کشمیر: کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 کارکن گرفتار
6 June 2026
یلو لائن منصوبے میں 6ارب روپے کی مبینہ کرپشن، سندھ حکومت نے تحقیقات شروع کر دیں
6 June 2026
پنجاب اسمبلی میں ترقی، جدید کاری کیلئے 7 ارب 41 کروڑ کے ترقیاتی پیکیج کی تجویز
6 June 2026
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
6 June 2026
ملک بھر میں شدید ہیٹ ویو کا الرٹ؛ درجہ حرارت 46 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات
6 June 2026
تنخواہوں میں 10 تا15 فیصد اضافے کی تجویز، حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے
6 June 2026
وزیراعظم کی قیادت میں پاک چین معاشی تعاون نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہے، ملک احمد خان
6 June 2026