LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آزاد کشمیر: 9 جون کی ہڑتال کی کال، انٹرنیٹ معطل، معمولات زندگی متاثر آزاد جموں و کشمیر: کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 کارکن گرفتار یلو لائن منصوبے میں 6ارب روپے کی مبینہ کرپشن، سندھ حکومت نے تحقیقات شروع کر دیں پنجاب اسمبلی میں ترقی، جدید کاری کیلئے 7 ارب 41 کروڑ کے ترقیاتی پیکیج کی تجویز نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ملک بھر میں شدید ہیٹ ویو کا الرٹ؛ درجہ حرارت 46 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات تنخواہوں میں 10 تا15 فیصد اضافے کی تجویز، حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے وزیراعظم کی قیادت میں پاک چین معاشی تعاون نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہے، ملک احمد خان گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات 2026؛ الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل، پولنگ کا سامان پرزائیڈنگ آفیسرز کے حوالے کرنے کا عمل شروع امریکا کے ایرانی تنصیبات پر حملے، کویت اور بحرین میں جوابی میزائل داغ دیئے گئے ٹرمپ کی چیف آف سٹاف سوزی وائلز کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ ایرانی سپریم لیڈر نے 2 ہزار سے زائد قیدیوں کی سزا معاف کر دی امریکا نے کویت کو انسداد ڈرون، متعلقہ آلات کی ممکنہ فروخت کی منظوری دیدی بجٹ تاخیر اور معاشی بحران، حکومت پر دباؤ بڑھ گیا: اسد قیصر امریکی صدر ٹرمپ کی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی پیشگوئی

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 5000 سے زائد پوائنٹس کی کمی

Web Desk

13 April 2026

امریکہ کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کے اچانک اعلان اور اسلام آباد میں ہونے والے امریکہ ایران مذاکرات کی ناکامی کی خبروں نے عالمی و علاقائی مالیاتی منڈیوں میں زلزلہ برپا کر دیا ہے، جس کے اثرات پاکستان سمیت تمام ایشیائی اسٹاک مارکیٹس پر شدید منفی انداز میں مرتب ہوئے ہیں۔ کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی، جہاں ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 5000 سے زائد پوائنٹس کی بڑی گراوٹ کے ساتھ ایک لاکھ 61 ہزار 659 کی سطح پر آگیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 67 ہزار 191 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، تاہم حالیہ جغرافیائی و سیاسی تناؤ نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بری طرح ہلا کر رکھ دیا ہے۔

بین الاقوامی سطح پر بھی صورتحال تشویشناک ہے جہاں مذاکرات کی ناکامی کے باعث ایشیائی مارکیٹس سرخ نشان میں ٹریڈ کر رہی ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق، جنوبی کوریا کے کوسپی (KOSPI) انڈیکس میں 2.08 فیصد، جاپان کے نکی (Nikkei) انڈیکس میں ایک فیصد اور ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں ایک فیصد سے زائد کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ چین کی شنگھائی کمپوزٹ مارکیٹ بھی اس لہر سے محفوظ نہ رہ سکی اور وہاں بھی معمولی گراوٹ دیکھی گئی۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی سے تیل کی سپلائی چین متاثر ہونے کے خدشات نے عالمی منڈیوں میں بے یقینی کی کیفیت پیدا کر دی ہے، جس کا براہِ راست اثر ابھرتی ہوئی معیشتوں پر پڑ رہا ہے۔