LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آزاد کشمیر: 9 جون کی ہڑتال کی کال، انٹرنیٹ معطل، معمولات زندگی متاثر آزاد جموں و کشمیر: کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 کارکن گرفتار یلو لائن منصوبے میں 6ارب روپے کی مبینہ کرپشن، سندھ حکومت نے تحقیقات شروع کر دیں پنجاب اسمبلی میں ترقی، جدید کاری کیلئے 7 ارب 41 کروڑ کے ترقیاتی پیکیج کی تجویز نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ملک بھر میں شدید ہیٹ ویو کا الرٹ؛ درجہ حرارت 46 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات تنخواہوں میں 10 تا15 فیصد اضافے کی تجویز، حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے وزیراعظم کی قیادت میں پاک چین معاشی تعاون نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہے، ملک احمد خان گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات 2026؛ الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل، پولنگ کا سامان پرزائیڈنگ آفیسرز کے حوالے کرنے کا عمل شروع امریکا کے ایرانی تنصیبات پر حملے، کویت اور بحرین میں جوابی میزائل داغ دیئے گئے ٹرمپ کی چیف آف سٹاف سوزی وائلز کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ ایرانی سپریم لیڈر نے 2 ہزار سے زائد قیدیوں کی سزا معاف کر دی امریکا نے کویت کو انسداد ڈرون، متعلقہ آلات کی ممکنہ فروخت کی منظوری دیدی بجٹ تاخیر اور معاشی بحران، حکومت پر دباؤ بڑھ گیا: اسد قیصر امریکی صدر ٹرمپ کی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی پیشگوئی

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات: جنوبی پنجاب میں گندم کی پیداوارکم ہونےکا خدشہ

Web Desk

12 April 2026

جنوبی پنجاب خصوصاً ملتان اور گردونواح میں غیر معمولی موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث گندم کی فصل شدید متاثر ہو رہی ہے، جس کے نتیجے میں فی ایکڑ پیداوار میں نمایاں کمی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مارچ کے دوران درجہ حرارت معمول سے 2.7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ کیا گیا، جو گندم کی فصل کے لیے نہایت حساس مرحلہ ہوتا ہے۔ اسی دوران درجہ حرارت میں اضافے کے باعث گندم کا سٹہ قبل از وقت نکل آیا، جس سے دانے کا سائز مکمل طور پر نشوونما نہ پا سکا۔

مزید برآں اپریل کے آغاز میں غیر متوقع بارشوں اور ژالہ باری نے جنوبی پنجاب کے تقریباً 2 لاکھ 10 ہزار ایکڑ رقبے پر کھڑی گندم کی فصل کو متاثر کیا۔

کسانوں کے مطابق موجودہ موسمی صورتحال کے باعث فی ایکڑ پیداوار 30 سے 35 من کے ہدف تک پہنچنا بھی مشکل دکھائی دے رہا ہے۔ کسان اس وقت بڑھتی ہوئی ڈیزل قیمتوں اور کٹائی کے اخراجات میں اضافے سے بھی شدید پریشان ہیں۔

زرعی ماہرین کے مطابق جنوبی پنجاب صوبے کی مجموعی گندم پیداوار کا تقریباً 70 فیصد فراہم کرتا ہے، اس لیے اس خطے میں فصل کی کمی ملک کی فوڈ سکیورٹی کے لیے تشویش کا باعث بن سکتی ہے۔

متاثرہ کسانوں نے حکومت سے فوری امداد اور نقصانات کے سروے کا مطالبہ کیا ہے۔