LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کو لبنان تک توسیع دی جائے، فرانسیسی صدر

Web Desk

11 April 2026

فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے کہا ہے کہ انہوں نے ایران سے متعلق جنگ بندی مذاکرات پر ترک صدر سے ملاقات کی اور سعودی ولی عہد سے ٹیلی فون پر تفصیلی گفتگو کی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے بتایا کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سے تفصیلی گفتگو میں مشرق وسطیٰ میں  کشیدگی کم کرنے، جہاز رانی کی آزادی یقینی بنانے اور خطے میں دیرپا امن و استحکام کے لیے معاہدے تک پہنچنے کی کوششوں میں رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

ایمانوئیل میکرون نے جنگ بندی کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اس پر سختی سے عمل درآمد ہونا چاہیے اور اسے فوری طور پر لبنان تک توسیع دی جانی چاہیے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی مکمل، آزاد اور محفوظ بحالی انتہائی ضروری ہے۔

اس سے پہلے فرانسیسی صدر نے اپنے ترک ہم منصب طیب اردوان سے بھی ملاقات کی جس میں خطے بالخصوص مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایمانوئیل میکرون نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ دونوں رہنماؤں نے جنگ بندی کے احترام اور اس کے لبنان میں نفاذ کی ضرورت  پر بھی زور دیا۔