LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اختلافات کے بجائے عوامی مشکلات حل کرنا ترجیح، وفاق سے ملکر چلنا چاہتے ہیں: بلاول بھٹو اپر کُرم میں افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، مسلح افغان خارجی گرفتار میٹا نے پی ٹی اے کی درخواست پر ایک لاکھ 76 ہزار اکاؤنٹس بند کردیے گورنر خیبرپختونخوا کا پشاور سے لاہور براہِ راست فضائی سروس شروع کرنے کا اعلان خوش مزاج بچی کو خودکشی کے دہانے پہنچا دیا: والدین کا گوگل پر مقدمہ پشاور: حیات آباد میں نادرا کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد فائرنگ سے جاں بحق کم عمری کی شادی کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر خیبر پختونخوا میں گورنر راج اپنے مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا: رانا ثناء اللہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان لائیو سٹاک شعبے میں اہم پیشرفت فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سوڈانی وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق بلاول بھٹو کی لاڑکانہ کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت پاکستان اور روس کے درمیان بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کیخلاف اہم معاہدہ حافظ نعیم الرحمٰن کا کراچی میں گراؤنڈ کا افتتاح، کھلاڑیوں کو تحریک چلانے کا مشورہ روس میں بٹ کوائن سمیت 3 کرپٹو کرنسیوں کی خریداری کی اجازت دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ نے ملزم کی ضمانت منسوخ کرنے کیلئے 8 اصول طے کر دیئے

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں دوبارہ اضافہ، ٹماٹر کی قیمتیں سب سے زیادہ بڑھیں

Web Desk

22 November 2025

اسلام آباد: ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں مجموعی سالانہ شرح مہنگائی 3.53 فیصد تک پہنچ گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اس ہفتے مہنگائی میں 0.07 فیصد اضافہ ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس دوران 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 13 میں کمی اور 22 میں استحکام رہا۔

اس ہفتے ٹماٹر کی قیمت میں سب سے زیادہ 57.03 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ لہسن 2.61 اور چینی 2.23 فیصد مہنگی ہوئی۔ کیلے اور چائے کی قیمتیں بالترتیب 0.72 اور 0.59 فیصد بڑھیں۔ اس کے علاوہ ڈیزل، بیف، کوکنگ آئل، ایل پی جی اور جلانے والی لکڑی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب پیاز 12.38 اور چکن 8.07 فیصد سستا ہوا۔ آلو، آٹا، انڈے، دال مونگ اور دال چنا کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی۔