پی ایم ڈی سی کا بڑا فیصلہ ، ایم ڈی کیٹ کے پاسنگ مارکس میں کمی کر دی
Web Desk
8 April 2026
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) نے میڈیکل داخلوں سے متعلق ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے ایم ڈی کیٹ (MDCAT) کے پاسنگ مارکس میں کمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کا مقصد ملک بھر میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں خالی نشستوں کو پر کرنا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق MDCAT کے لیے پاسنگ پرسنٹیج میں مجموعی طور پر 3 فیصد کمی کی گئی ہے۔ اس فیصلے کے تحت MBBS کے لیے پاسنگ مارکس 55 فیصد سے کم ہو کر 52 فیصد کر دیے گئے ہیں، جبکہ BDS کے لیے یہ شرح 50 فیصد سے کم ہو کر 47 فیصد مقرر کی گئی ہے۔
پی ایم ڈی سی کے مطابق تمام جامعات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 15 اپریل 2026 تک داخلوں کا عمل مکمل کریں۔ پہلے سے اہل امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی، تاہم اگر نشستیں خالی رہ جائیں تو ہی یہ رعایت نافذ ہوگی۔ نجی طبی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مستحق طلبہ کے لیے فیسوں میں کمی یقینی بنائیں اور مقررہ فیس سے زائد وصولی کرنے والے اداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ داخلوں کے عمل میں میرٹ اور شفافیت ہر صورت برقرار رکھی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
انٹر پول نے ملک ریاض اور علی ریاض ملک کے ریڈ وارنٹ جاری کر دیئے
29 April 2026
ڈوپامین کی بحالی سے الزائمرز بیماری میں یادداشت بحال ہونے کی نئی امید
29 April 2026
پاکستان میں کرپشن بارے آئی ایم ایف رپورٹ معتصب، نامناسب ہے: چیئرمین نیب
29 April 2026
بلاول بھٹو زرداری سے ازبکستان کے نووئی ریجن کے گورنر کی ملاقات
29 April 2026
پاکستان کی کوششوں سے جنگ بندی ہوئی، توسیع بھی کی گئی جو تاحال برقرار ہے: وزیراعظم
29 April 2026
شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کی سندھ حکومت پر کڑی تنقید؛ کراچی کی بدحالی لا ذمے دار کون۔۔؟
29 April 2026
پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت، پاک فوج کا بھرپور جواب
29 April 2026
وفاقی کابینہ کا اجلاس، مشرقِ وسطیٰ تنازع میں پاکستان کی کوششوں کا جائزہ
29 April 2026