امریکا ایران میں رجیم چینج چھوڑ کر پائلٹ ڈھونڈنے کیلئے مدد مانگ رہا ہے، باقر قالیباف
Web Desk
4 April 2026
تہران: ایرانی پارلیمنٹ (مجلس) کے اسپیکر باقر قالیباف نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں امریکی فوج اور حکومت کی موجودہ دفاعی صورتحال پر طنزیہ وار کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کے آغاز میں امریکہ نے ایران میں حکومت کی تبدیلی جیسے بڑے بڑے اہداف مقرر کیے تھے، لیکن اب حالات یہ ہیں کہ وہ اپنے پائلٹ ڈھونڈنے کے لیے دوسروں کی طرف دیکھ رہا ہے۔
باقر قالیباف کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب پاسدارانِ انقلاب نے وسطی ایران اور آبنائے ہرمز کے قریب امریکہ کے ایف-35 اور اے-10 جیسے جدید طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسپیکر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ “معاملہ ‘حکومت کی تبدیلی’ سے شروع ہوا تھا اور اب ‘کیا کوئی ہمارا پائلٹ ڈھونڈ سکتا ہے’ تک پہنچ گیا ہے”۔ انہوں نے مزید کہا کہ خود کو ناقابلِ شکست قرار دینے والی سپر پاور اب اپنی ہی فوج کو بچانے کے لیے تگ و دو کر رہی ہے، جو کہ امریکی دفاعی غرور کی شکست کا واضح ثبوت ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کی فلسطینیوں کو جبری بے دخل کرنے کی مذمت
6 September 2026
پاکستان خطے میں پائیدار امن و استحکام کا خواہاں ہے، یوسف رضا گیلانی
6 September 2026
اسحاق ڈار کا ناروے کے ہم منصب ایسپن بارتھ ایدے سے ٹیلی فونک رابطہ
6 September 2026
پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتوں کا سفر، آپریشن دوارکا سے معرکۂ حق تک
6 September 2026
پاسدارانِ انقلاب کا آبنائے ہرمز میں امریکی آبدوز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
6 September 2026
مزار قائد پر گارڈ تبدیلی کی پروقار تقریب، پاک فضائیہ نے فرائض سنبھال لیے
6 September 2026
خلیج میں امریکی فوجی اڈے برقرار رکھنا قابلِ عمل نہیں رہا: جنرل ڈیوڈ پیٹریاس
6 September 2026
روس اور یوکرین کے درمیان فضائی حملوں میں مختصر وقفے پر اتفاق
6 September 2026