LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی کوئی ڈیل نہیں کرتے، تین سال قید کاٹ لی، بیرسٹر گوہر چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی عائد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ایران پر نئی پابندیوں سے قبل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا وزیراعظم کو خط، عمران خان کیلئے طبی سہولیات کا مطالبہ خلا سے زمین کا سحر انگیز منظر، خلاباز نے رقص کرتی سبز روشنیاں شیئر کردیں ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام؛ پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی کی طلبہ کیساتھ نشست محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان پنجاب میں موسمِ گرما کی تعطیلات ختم، تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے ایران جنگ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اڈوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان ثابت ہوئی، برطانوی اخبار پرشین گلف سٹریٹ اتھارٹی کا ایرانی ضوابط توڑنے والے بحری جہازوں کو انتباہ گنی میں لینڈ فل سائٹ پر مٹی کا تودہ گرنے سے 30 افراد ہلاک جنگ کے دوران انتخابات سے یوکرین تباہ، عوام تقسیم ہو جائے گی: زیلنسکی

قومی اسمبلی میں بجٹ کی منظوری کا عمل آج باضابطہ طور پر شروع ہوگا

Web Desk

21 June 2026

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب قومی اسمبلی میں 104 کھرب 14 ارب روپے سے زائد کے 135 مطالبات زر منظوری کے لیے پیش کریں گے، جس کے ساتھ ہی قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ کی منظوری کا باضابطہ عمل آج سے شروع ہو رہا ہے۔ اس عمل کے دوران 43 کھرب 85 ارب روپے سے زائد کے 88 مطالبات زر بغیر کسی کٹوتی کی تحریک کے براہِ راست منظور کیے جائیں گے، جبکہ 60 کھرب 29 ارب روپے سے زائد کے باقی ماندہ 47 مطالبات زر پر اپوزیشن کی جانب سے کٹوتی کی مجموعی طور پر 587 تحاریک پیش کی جائیں گی۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق، کابینہ سیکرٹریٹ اور اس کے ذیلی اداروں کے 19 مطالبات زر پر کٹوتی کی 91 تحاریک سامنے لائی جائیں گی، جبکہ توانائی ڈویژن کے 661 ارب 26 کروڑ روپے سے زائد کے 6 مطالبات پر کٹوتی کی 116 تحاریک پیش ہوں گی۔ اسی طرح وزارتِ خزانہ کے 42 کھرب 82 ارب روپے سے زائد کے مطالبات زر پر کٹوتی کی 100 تحاریک، اور وزارتِ داخلہ کے 74 ارب 35 کروڑ روپے سے زائد کے 4 مطالبات پر کٹوتی کی 123 تحاریک پیش کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ، قومی اسمبلی کے اس اہم اجلاس میں تخفیفِ غربت ڈویژن کے 859 ارب روپے سے زائد کے 3 مطالبات زر پر بھی اپوزیشن کی طرف سے کٹوتی کی 45 تحاریک بحث کے لیے پیش کی جائیں گی۔