اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت امریکہ ایران تکنیکی سطح کے مذاکرات آج سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے
Web Desk
21 June 2026
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت امریکہ اور ایران کے درمیان تکنیکی سطح کے اہم مذاکرات آج 21 جون کو سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن سٹاک میں شروع ہو رہے ہیں، جس میں امریکہ، ایران، پاکستان اور قطر کے اعلیٰ ترین نمائندے شریک ہو رہے ہیں۔
مذاکراتی بیٹھک کے لیے فریقین کے وفود کی برگن سٹاک آمد کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے اور ایرانی وفد بھی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی قیادت میں وہاں پہنچ چکا ہے، جسے ’میناب 168‘ کا باقاعدہ نام دیا گیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اس وفد میں وزیر خارجہ عباس عراقچی، ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سینیئر عہدیدار علی باقری، ایرانی مرکزی بینک کے گورنر عبدالناصر ہمتی، کاظم غریب آبادی اور اسماعیل بقائی شامل ہیں۔ دوسری جانب امریکی وفد کی نمائندگی کے لیے صدر ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور ان کے داماد جیرڈ کشنر پہلے ہی سوئٹزرلینڈ میں موجود ہیں، جبکہ امریکی نائب صدر بھی جلد ان مذاکرات کا حصہ بنیں گے۔
اس تزویراتی بیٹھک میں پاکستان کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر خود شریک ہو رہے ہیں، جو خطے کے امن اور اس تاریخی مفاہمت میں پاکستان کے کلیدی کردار کو ظاہر کرتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
عوام حکمرانوں کی عیاشیوں کا بوجھ اٹھا رہے، ملک میں دہرا نظام نہیں چل سکتا: حافظ نعیم
25 August 2026
رسائیِ مالیات اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس: ہاؤسنگ، زراعت اور ایس ایم ای فنانسنگ کا جائزہ
25 August 2026
عمران خان کی بہن کی درخواست مسترد: سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس کی تاریخ بتا دی
25 August 2026
وزیراعظم سے سعودی کاروباری وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
25 August 2026
امریکی صدر کا آبنائے ہرمز سے تمام سمندری بارودی سرنگیں ہٹانے کا دعویٰ
25 August 2026
شہباز شریف 31 اگست کو کرغزستان کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے
25 August 2026
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
25 August 2026
محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
25 August 2026