LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ثابت کر چکے اسرائیل یمن سے ایران تک کہیں بھی پہنچ سکتا ہے، اسرائیلی وزیر دفاع آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کی تعداد میں نمایاں کمی امریکہ کے ایران پر مسلسل تیسرے روز بھی حملے جاری، مختلف شہروں میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں پاکستان، امریکہ باہمی تجارتی معاہدے پر دو روزہ مذاکرات جاری فیلڈ مارشل عاصم منیر سے عباس عراقچی کا رابطہ، امریکی حملے معاہدوں کی خلاف ورزی قرار جب تک ضرورت ہوئی لبنان کے سکیورٹی زون میں موجود رہیں گے: نیتن یاہو عباس عراقچی کے عمان اور ترکیہ سے رابطے، امریکا کو مزید کارروائی پر خبردار کر دیا قطر اور امارات کی کویت، بحرین پر ایرانی حملوں کی مذمت پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کا مشترکہ ریسکیو آپریشن، 20 افراد کو ڈوبنے سے بچالیا اردن کا ایران کی جانب سے داغے گئے 8 میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ وزیر صحت کا نائٹ پارٹیز اور منشیات سے ایچ آئی وی کے کیسز بڑھنے کا انکشاف امریکی حملے میں چین ایران ریلوے کوریڈور کا اہم پل متاثر، ٹرین سروس معطل برسوں پرانا تعطل ختم، آسٹریلیا کا بھارت کو یورینیم برآمد کرنے کا فیصلہ محمود خان اچکزئی کی زیرِ صدارت تحریک تحفظِ آئین پاکستان کا اہم اجلاس، ملکی صورتحال پر تفصیلی مشاورت سندھ کو ٹیکنالوجی اور مالیات کا عالمی مرکز بنانے کا عزم؛ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں اہم اجلاس

حکومت نے پیٹرول 137 روپے ،ڈیزل 184 روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا

Web Desk

2 April 2026

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت پیٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں بھاری اضافہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 137 روپے 23 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 458 روپے 40 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 184 روپے 49 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے اور نئی قیمت 520 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

حکومت کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

دوسری جانب حکومت نے عوام کو جزوی ریلیف دینے کیلئے موٹر سائیکل استعمال کرنے والوں کے لیے خصوصی سبسڈی دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت آئندہ تین ماہ تک موٹر سائیکل سواروں کو ماہانہ 20 لیٹر پیٹرول 100 روپے فی لیٹر کم قیمت پر فراہم کیا جائے گا۔