LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کی قیمتی پتھروں کیلئے برانڈ پاکستان متعارف کروانے کی ہدایت آئینی عدالت: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست ناقابل سماعت قرار کے پی حکومت سیکیورٹی چیلنجز پر چڑھائی کو ترجیح دیتی رہی، قیدی رہنما کا ریلیف عدالتوں کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ خیبرپختونخوا کا فیصلہ واپس لے کر ایوان کو مضبوط بنایا جائے، یہ حکومت بندوق اور پیسے کے زور پر قائم ہے: اپوزیشن لیڈر حکومت نے مذاکرات کی ہر ممکن کوشش کی لیکن تحریک انصاف نے سیاسی خود کش حملہ کیا: بلاول بھٹو قومی اسمبلی میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کی توثیق کیلئے قرارداد پیش محسن نقوی سے روسی ہم منصب کی ملاقات، وفود کی سطح پر تفصیلی مذاکرات سعودی ہوائی اڈوں پر حملوں کے باعث پاکستانی پروازیں متاثر، 114 منسوخ وزیر اعلیٰ پنجاب نے لائیو سٹاک کارڈ فیز 2 کا افتتاح کر دیا وفاقی آئینی عدالت: بشریٰ بی بی سزا معطلی کیس کی سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ ایران پر زمینی حملہ امریکی فوج کیلئے تباہ کن ثابت ہوگا: مشیر اعلیٰ کمانڈر انچیف پاسداران انقلاب پاکستان کو اکتوبر میں پہلا ایل این جی کارگو موصول، سردیوں میں گیس بحران کا خدشہ کوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ایگزیوس کا ایران کیخلاف فوجی آپریشن پر ٹرمپ اور نیتن یاہو میں بات چیت کا دعویٰ وزیراعظم سے مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکرٹری جنرل کی ملاقات، علاقائی سلامتی پر گفتگو

بنوں میں سی ٹی ڈی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، 5 دہشتگرد ہلاک، دو شہری جاں بحق

Web Desk

21 November 2025

بنوں کے علاقے ڈومیل ہلال چوک میں محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی اے پی سی پر دہشت گردوں کے حملے کو پولیس نے بروقت اور مضبوط جوابی کارروائی سے ناکام بنا دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشت گرد ہلاک جبکہ افسوسناک طور پر دو مقامی شہری جاں بحق ہوگئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد ابتدائی فائرنگ کے بعد قریبی گھر میں داخل ہوگئے جہاں انہوں نے مزاحمت کے دوران دو شہریوں کو بھی نشانہ بنایا۔ واقعے کے بعد بنوں ریجن پولیس، سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ کلیئرنس آپریشن شروع کیا جو آٹھ گھنٹے تک جاری رہا۔ آپریشن کے اختتام پر تمام پانچ دہشت گرد مارے گئے جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد کیا گیا۔

سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں میں ایک کی شناخت رسول عرف کمانڈر اریانہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دیگر کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ دو دہشت گرد ابتدائی مقابلے میں ہلاک ہوئے تھے جبکہ باقی گھر میں گھسنے کے بعد انجام کو پہنچے۔

علاقہ مکینوں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ امن قائم رکھنے کی جدوجہد میں فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔