LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
فیلڈ مارشل خطے میں امن کیلئے تہران گئے، کوئی معاہدہ نہیں ہو رہا تھا: خواجہ آصف قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اپوزیشن لیڈرز کی ملاقات: محمود خان اچکزئی کی علامہ راجہ ناصر عباس سے سیاسی صورتحال پر گفتگو امریکا اور اسرائیل ایران پر بڑے حملوں کی تیاری کر رہے ہیں: امریکی میڈیا پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان بلوچستان میں ٹرین سروس ایک روز کے لئے معطل مٹی سے سونے کا قیمتی نگٹ برآمد ایرانی عدالت نے ایوارڈ یافتہ فلمساز کو 5 سال قید کی سزا سنادی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا سکھیکی: مسافر بس سیم نالے میں گر گئی، 5 افراد جاں بحق، 40 زخمی برطانیہ نے 3 جوہری آبدوزوں کو ایک ساتھ سمندر میں اتار دیا 24 گھنٹوں میں یمنی فوج کی 749 ٹارگٹڈ کارروائیاں، 239 حوثی ہلاک یا زخمی اسرائیلی حملے، غزہ میں کم از کم 5 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے نیتن یاہو کے حریف گادی آئزن کوٹ کا اسرائیل میں تبدیلی لانے کے عزم کا اعادہ اسرائیل میں سیاسی ڈیڈ لاک کا خدشہ، نیتن یاہو کا اقتدار خطرے میں پڑ گیا

پیرس میں ‘انویسٹ ان پاکستان’ کی گونج: پاکستان–فرانس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فورم کا کامیاب انعقاد

Web Desk

2 April 2026

پیرس: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پاکستان اور فرانس کے درمیان تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی فورم کا انعقاد کیا گیا۔ فورم کا افتتاح فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے کیا، جس میں دونوں ممالک کے سرکاری حکام اور کاروباری برادری کے سرکردہ رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

فورم کے دوران پاکستان کی جانب سے حالیہ اقتصادی اصلاحات اور سرمایہ کاروں کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات کو اجاگر کیا گیا۔ 70 سے زائد پاکستانی اور فرانسیسی کمپنیوں نے بی ٹو بی (B2B) سیشنز میں حصہ لیا، جہاں زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT)، ٹیکسٹائل، توانائی اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع تلاش کیے گئے۔ فرانسیسی کاروباری رہنماؤں نے پاکستان کے نجی شعبے کے ساتھ طویل مدتی شراکت داری اور مشترکہ منصوبوں (Joint Ventures) میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اس فورم کو پاکستان کے تجارتی وژن کی حقیقی عکاسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی تجارتی روابط کے فروغ میں ایسے پلیٹ فارمز کلیدی اہمیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نجی شعبے کے درمیان مضبوط روابط ہی دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچا سکتے ہیں۔