بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا نےگرل فرینڈ کو قیمتی گاڑی تحفے میں دے دی
Web Desk
29 March 2026
بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا ایک بار پھر اپنی ذاتی زندگی اور لگژری طرزِ زندگی کے باعث خبروں میں آ گئے ہیں، انہوں نے اپنی قریبی دوست مہیکا شرما کو ایک قیمتی گاڑی بطور تحفہ دے دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہاردک پانڈیا نے مہیکا شرما کو مرسڈیز بینز وی کلاس گاڑی تحفے میں دی، جس کی مالیت تقریباً ایک کروڑ ستر لاکھ بھارتی روپے بتائی جا رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں دونوں کو ایک شو روم میں نئی گاڑی وصول کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جس کے بعد یہ خبر تیزی سے پھیل گئی۔ یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ہاردک پانڈیا انڈین پریمیئر لیگ میں ممبئی کی ٹیم کی قیادت کے لیے میدان میں اترنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ہاردک پانڈیا مہنگی گاڑیوں کے شوقین ہیں اور ان کے زیرِ استعمال پہلے ہی متعدد قیمتی گاڑیاں موجود ہیں جن میں مختلف معروف برانڈز شامل ہیں، جبکہ حال ہی میں انہوں نے ایک نئی مہنگی گاڑی بھی خریدی تھی۔
اس مہنگے تحفے پر سوشل میڈیا صارفین کی رائے منقسم نظر آئی، جہاں کچھ مداحوں نے اسے محبت کا اظہار قرار دیا تو بعض افراد نے اسے غیر ضروری خرچ بھی کہا۔
واضح رہے کہ ہاردک پانڈیا اور مہیکا شرما گزشتہ کچھ عرصے سے اپنی دوستی اور مشترکہ تقریبات کے باعث خبروں میں رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم سے سعودی کاروباری وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
25 August 2026
امریکی صدر کا آبنائے ہرمز سے تمام سمندری بارودی سرنگیں ہٹانے کا دعویٰ
25 August 2026
ایران پر امریکی پابندیاں، چین کا اپنے مفادات کیلئے ضروری اقدامات کا اعلان
25 August 2026
عمران خان کا علاج: جمائما کی جانب سے برطانوی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے مداخلت کی درخواست
25 August 2026
پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے کوششیں کر رہا ہے: اسماعیل بقائی
25 August 2026
ایران 20 سال تک جنگ لڑنے کے لئے تیار ہے: جنرل امیر حاتمی
25 August 2026
فیلڈ مارشل کی ایرانی قیادت سے تعمیری ملاقاتیں، کشیدگی میں کمی پر غور
25 August 2026
چین کا اسرائیل، فلسطین امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ
25 August 2026