تجارتی آزادی کے احترام تک سمندری راستوں پر آزادانہ آمدورفت ممکن نہیں، عباس عراقچی
Web Desk
23 March 2026
تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سمندری راستوں پر آزادانہ آمد و رفت کو تجارت کی آزادی کے احترام سے مشروط کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے تمام دروازے بند کر دیے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز بند نہیں ہے، تاہم بحری جہازوں کی نقل و حرکت میں ہچکچاہٹ کی اصل وجہ انشورنس کمپنیوں کا وہ خوف ہے جو امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے چھیڑی گئی جنگ کے باعث پیدا ہوا ہے۔
عباس عراقچی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ نہ تو کوئی انشورنس کمپنی اور نہ ہی ایران مزید کسی دھمکی سے مرعوب ہوگا۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر عالمی سطح پر تجارتی اصولوں کا احترام نہ کیا گیا تو اس کے نتائج بھی اسی نوعیت کے ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے امریکہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن نے ماضی میں مذاکرات کے نام پر ایران کو بدترین دھوکا دیا ہے، اس لیے اب امریکہ پر اعتماد کی کوئی گنجائش باقی نہیں بچی۔
ایک اور بیان میں انہوں نے انکشاف کیا کہ حملہ نہ کرنے کے امریکی وعدے محض ایک بدترین تجربہ ثابت ہوئے ہیں۔ عباس عراقچی کے مطابق علاقائی جنگ نے سفارت کاری کے تمام امکانات کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے اور اب ایران کسی بھی امریکی وعدے کو سنجیدہ لینے کے بجائے اپنے دفاعی و تجارتی مفادات کے تحفظ کو ترجیح دے رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
قطر کی عراق کے نیم خودمختار کردستان خطے پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت
17 July 2026
ایران کا امریکا پر ایک اور ’’کھلی جنگی جارحیت‘‘ کا الزام
17 July 2026
ایران کیخلاف بحری ناکہ بندی: 3 روز میں 4 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا: سینٹ کام
17 July 2026
ایران کا امریکی بحری جہاز پر حملہ، بحرین میں امریکی ڈرونز کے ڈپو کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
17 July 2026
ایران کے مختلف شہروں میں دھماکے، خارگ جزیرے کے قریب آئل ٹینکر پر بھی حملہ: ایرانی میڈیا
17 July 2026
امریکا نے ایران میں مزید حملے کیے تو جنگ کا رخ بدل سکتا ہے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر
17 July 2026
ایرانی سپریم لیڈر کے ہر حکم پر عمل کریں گے؛ حوثی کمانڈر کا دوٹوک اعلان
17 July 2026
ناروے میں خوفناک آتشزدگی، 100 سے زائد گھر جل گئے
17 July 2026