LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مصنوعی ذہانت جدت کیساتھ گورننس کے نئے چیلنجز بھی لارہی ہے: چینی صدر وینزویلا: 24 گھنٹے میں مزید 101 افراد جاں بحق، زلزلوں سے ہلاکتیں 4930 ہوگئیں دنیا میں ہر دسواں شخص انتہائی غریب، 2.3 ارب افراد بھوکے سوتے ہیں: اقوام متحدہ چین نے برطانیہ کے برٹش سٹیل کو نیشنلائز کرنے کے فیصلے کی مخالفت کردی قطر کی عراق کے نیم خودمختار کردستان خطے پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت ایران کا امریکا پر ایک اور ’’کھلی جنگی جارحیت‘‘ کا الزام ایران کیخلاف بحری ناکہ بندی: 3 روز میں 4 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا: سینٹ کام ایران کا امریکی بحری جہاز پر حملہ، بحرین میں امریکی ڈرونز کے ڈپو کو نشانہ بنانے کا دعویٰ ایران کے مختلف شہروں میں دھماکے، خارگ جزیرے کے قریب آئل ٹینکر پر بھی حملہ: ایرانی میڈیا امریکا نے ایران میں مزید حملے کیے تو جنگ کا رخ بدل سکتا ہے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر ایرانی سپریم لیڈر کے ہر حکم پر عمل کریں گے؛ حوثی کمانڈر کا دوٹوک اعلان ناروے میں خوفناک آتشزدگی، 100 سے زائد گھر جل گئے ایرانی فوجی صلاحیتیں کمزور کرنے کا مشن، امریکا کے مسلسل ساتویں رات ایران پر حملے حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تحریری معاہدہ طے پا گیا ایرانی وزارت توانائی کی شہریوں سے بجلی کا استعمال کم کرنے کی اپیل

خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوشش، ترک وزیر خارجہ کے ایران و مصر سے ٹیلیفونک رابطے

Web Desk

22 March 2026

انقرہ: خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے ترکی نے سفارتی سطح پر سرگرمیاں تیز کر دی ہیں، ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے ایران اور مصر کے اپنے ہم منصبوں سے ٹیلیفونک رابطے کیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان گفتگوؤں میں امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان ممکنہ تصادم کو روکنے کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ترک وزیر خارجہ نے یورپی خارجہ امور کے ذمہ داران اور امریکی حکام سے بھی علیحدہ علیحدہ رابطے کیے، جن میں خطے کی صورتحال اور امن کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکی خطے میں کشیدگی کم کرنے اور تنازع کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے کے لیے متحرک کردار ادا کر رہا ہے۔