LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مصنوعی ذہانت جدت کیساتھ گورننس کے نئے چیلنجز بھی لارہی ہے: چینی صدر وینزویلا: 24 گھنٹے میں مزید 101 افراد جاں بحق، زلزلوں سے ہلاکتیں 4930 ہوگئیں دنیا میں ہر دسواں شخص انتہائی غریب، 2.3 ارب افراد بھوکے سوتے ہیں: اقوام متحدہ چین نے برطانیہ کے برٹش سٹیل کو نیشنلائز کرنے کے فیصلے کی مخالفت کردی قطر کی عراق کے نیم خودمختار کردستان خطے پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت ایران کا امریکا پر ایک اور ’’کھلی جنگی جارحیت‘‘ کا الزام ایران کیخلاف بحری ناکہ بندی: 3 روز میں 4 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا: سینٹ کام ایران کا امریکی بحری جہاز پر حملہ، بحرین میں امریکی ڈرونز کے ڈپو کو نشانہ بنانے کا دعویٰ ایران کے مختلف شہروں میں دھماکے، خارگ جزیرے کے قریب آئل ٹینکر پر بھی حملہ: ایرانی میڈیا امریکا نے ایران میں مزید حملے کیے تو جنگ کا رخ بدل سکتا ہے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر ایرانی سپریم لیڈر کے ہر حکم پر عمل کریں گے؛ حوثی کمانڈر کا دوٹوک اعلان ناروے میں خوفناک آتشزدگی، 100 سے زائد گھر جل گئے ایرانی فوجی صلاحیتیں کمزور کرنے کا مشن، امریکا کے مسلسل ساتویں رات ایران پر حملے حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تحریری معاہدہ طے پا گیا ایرانی وزارت توانائی کی شہریوں سے بجلی کا استعمال کم کرنے کی اپیل

قطر میں بڑا فضائی حادثہ، ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ

Web Desk

22 March 2026

دوحہ: قطر کی وزارتِ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ پاک فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر اتوار کے روز معمول کی ڈیوٹی کے دوران تکنیکی خرابی کے باعث سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ہیلی کاپٹر ملک کی سمندری حدود میں پرواز کر رہا تھا۔ واقعے کے فوری بعد لاپتہ عملے کی تلاش اور مدد کے لیے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے حوالے سے قطری حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ بظاہر تکنیکی خرابی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے اور اب تک کسی بھی قسم کی دشمنانہ کارروائی یا بیرونی مداخلت کے شواہد نہیں ملے۔ وزارتِ دفاع نے یقین دہانی کرائی ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مکمل تحقیقاتی بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے جو حادثے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے گا۔

یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرقِ وسطیٰ کے خطے میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے اور قطر کو حالیہ ہفتوں میں مختلف سکیورٹی چیلنجز کا سامنا رہا ہے۔ تاہم، قطری حکام نے واضح کیا ہے کہ فی الحال تمام تر توجہ ریسکیو آپریشن پر مرکوز ہے تاکہ عملے کے ارکان کا سراغ لگایا جا سکے۔