ایران کے نئے لانچ سسٹمز امریکا و اسرائیل کو حیران کر دیں گے، سید ماجد موسوی
Web Desk
22 March 2026
تہران: ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر سید ماجد موسوی نے دشمن ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے نئے میزائل لانچ سسٹمز امریکہ اور اسرائیل کو حیران کر دیں گے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کی نئی میزائل صلاحیتیں خطے میں طاقت کے توازن کو مکمل طور پر تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
سید ماجد موسوی کا کہنا تھا کہ ایران کی میزائل طاقت نے مقبوضہ علاقوں کے آسمانوں پر برتری حاصل کر لی ہے اور ان جدید نظاموں کی وجہ سے دشمن ممالک دنگ رہ جائیں گے۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حالیہ رپورٹس کے مطابق ایران نے اسرائیل کے انتہائی حساس ‘دیمونا پاور پلانٹ’ پر میزائل حملے کیے ہیں، جس نے اسرائیلی دفاعی نظام کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔
عسکری ماہرین کے مطابق، ایران نے پہلی بار درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کا استعمال کرتے ہوئے قبرص میں بھی ایک ہدف کو نشانہ بنایا ہے۔ اس کارروائی سے عالمی سطح پر یہ بحث چھڑ گئی ہے کہ تہران کی میزائل رینج اور نشانہ بنانے کی صلاحیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے، جو کہ بحیرہ روم تک پھیلے ہوئے اہداف کو براہِ راست خطرے میں ڈال سکتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
آپریشن ’’الفارس الشہم 3‘‘: اماراتی طیارہ مزید 100 ٹن امدادی سامان لے کر غزہ پہنچ گیا
18 July 2026
مصنوعی ذہانت جدت کیساتھ گورننس کے نئے چیلنجز بھی لارہی ہے: چینی صدر
18 July 2026
وینزویلا: 24 گھنٹے میں مزید 101 افراد جاں بحق، زلزلوں سے ہلاکتیں 4930 ہوگئیں
18 July 2026
دنیا میں ہر دسواں شخص انتہائی غریب، 2.3 ارب افراد بھوکے سوتے ہیں: اقوام متحدہ
18 July 2026
چین نے برطانیہ کے برٹش سٹیل کو نیشنلائز کرنے کے فیصلے کی مخالفت کردی
18 July 2026
قطر کی عراق کے نیم خودمختار کردستان خطے پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت
17 July 2026
ایران کا امریکا پر ایک اور ’’کھلی جنگی جارحیت‘‘ کا الزام
17 July 2026
ایران کیخلاف بحری ناکہ بندی: 3 روز میں 4 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا: سینٹ کام
17 July 2026