LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بحرین میں فضائی حملے کا الرٹ جاری، سائرن فعال کر دیے گئے ایران اور عرب ممالک کے درمیان بات چیت کیلئے روس متحرک ایران کے جنگ بندی قبول کرنے سے امریکا کو بحری ناکہ بندی مضبوط بنانے کا موقع ملا، محسن رضائی یمنی حکومت کی کویت، بحرین، قطر اور اردن پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت پاسداران انقلاب کی بحریہ کا بوشہر کے اوپر امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ آپریشن ’’الفارس الشہم 3‘‘: اماراتی طیارہ مزید 100 ٹن امدادی سامان لے کر غزہ پہنچ گیا مصنوعی ذہانت جدت کیساتھ گورننس کے نئے چیلنجز بھی لارہی ہے: چینی صدر وینزویلا: 24 گھنٹے میں مزید 101 افراد جاں بحق، زلزلوں سے ہلاکتیں 4930 ہوگئیں دنیا میں ہر دسواں شخص انتہائی غریب، 2.3 ارب افراد بھوکے سوتے ہیں: اقوام متحدہ چین نے برطانیہ کے برٹش سٹیل کو نیشنلائز کرنے کے فیصلے کی مخالفت کردی قطر کی عراق کے نیم خودمختار کردستان خطے پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت ایران کا امریکا پر ایک اور ’’کھلی جنگی جارحیت‘‘ کا الزام ایران کیخلاف بحری ناکہ بندی: 3 روز میں 4 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا: سینٹ کام ایران کا امریکی بحری جہاز پر حملہ، بحرین میں امریکی ڈرونز کے ڈپو کو نشانہ بنانے کا دعویٰ ایران کے مختلف شہروں میں دھماکے، خارگ جزیرے کے قریب آئل ٹینکر پر بھی حملہ: ایرانی میڈیا

امریکا کی ایرانی خام تیل کی فروخت کی عارضی اجازت

Web Desk

21 March 2026

امریکا کی سمندر میں پھنسے ایرانی خام تیل کی فروخت کی عارضی طور پر اجازت دے دی۔امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ نئے لائسنس کے تحت سمندروں میں موجود جہازوں پر لوڈ تیل کی فروخت کی اجازت ہوگی اور یہ نیا لائسنس انیس اپریل تک فعال رہے گا۔

امریکی محکمہ خزانہ نے کہا کہ اس وقت سمندر میں موجود ایرانی تیل پر سے پابندیاں عارضی طور پر ہٹائی جارہی ہیں، جس سے تیل کی قیمتوں کو کم رکھنے کے لیے یہ تیل بیشتر ممالک کو فروخت کیا جا سکتا ہے۔ مختصر مدت کیلئے اس اجازت سے تقریباً چودہ کروڑ بیرل تیل عالمی منڈیوں کے لیے دستیاب ہو سکے گا۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ اجازت صرف اس تیل تک محدود ہے جو پہلے سے ٹرانزٹ میں ہے، نئی خریداری یا پیداوار کی اجازت نہیں ہے۔ دوسری جانب ایران کا کہنا ہے کہ پابندیاں ختم کرنے کی بات صرف خریداروں کو امید دلانے کے لیے ہے۔ عالمی منڈی میں فروخت کیلئے کوئی تیل نہیں۔ امریکی فیصلہ خام تیل کی قیمت میں کمی کے نفسیاتی حربے کے سوا کچھ نہیں۔