LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بحرین میں فضائی حملے کا الرٹ جاری، سائرن فعال کر دیے گئے ایران اور عرب ممالک کے درمیان بات چیت کیلئے روس متحرک ایران کے جنگ بندی قبول کرنے سے امریکا کو بحری ناکہ بندی مضبوط بنانے کا موقع ملا، محسن رضائی یمنی حکومت کی کویت، بحرین، قطر اور اردن پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت پاسداران انقلاب کی بحریہ کا بوشہر کے اوپر امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ آپریشن ’’الفارس الشہم 3‘‘: اماراتی طیارہ مزید 100 ٹن امدادی سامان لے کر غزہ پہنچ گیا مصنوعی ذہانت جدت کیساتھ گورننس کے نئے چیلنجز بھی لارہی ہے: چینی صدر وینزویلا: 24 گھنٹے میں مزید 101 افراد جاں بحق، زلزلوں سے ہلاکتیں 4930 ہوگئیں دنیا میں ہر دسواں شخص انتہائی غریب، 2.3 ارب افراد بھوکے سوتے ہیں: اقوام متحدہ چین نے برطانیہ کے برٹش سٹیل کو نیشنلائز کرنے کے فیصلے کی مخالفت کردی قطر کی عراق کے نیم خودمختار کردستان خطے پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت ایران کا امریکا پر ایک اور ’’کھلی جنگی جارحیت‘‘ کا الزام ایران کیخلاف بحری ناکہ بندی: 3 روز میں 4 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا: سینٹ کام ایران کا امریکی بحری جہاز پر حملہ، بحرین میں امریکی ڈرونز کے ڈپو کو نشانہ بنانے کا دعویٰ ایران کے مختلف شہروں میں دھماکے، خارگ جزیرے کے قریب آئل ٹینکر پر بھی حملہ: ایرانی میڈیا

ترکیہ اورعمان پرحملوں میں ملوث نہیں، پاکستان اورافغانستان تعلقات بہترکریں، مجتبیٰ خامنہ ای

Web Desk

20 March 2026

ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ترکیے اور عمان پر ہونے والے حملوں میں ایران یا اس کے اتحادی ملوث نہیں ہیں۔نئے ایرانی سال کے آغاز پر جاری پیغام میں ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ ایران ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے پر پختہ یقین رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مشرقی ہمسایوں کو اپنے بہت قریب سمجھتے ہیں۔ خامنہ ای نے پاکستان اور افغانستان سے اپیل کی کہ وہ باہمی تعلقات کو بہتر بنائیں، اور اس حوالے سے تعاون کی پیشکش بھی کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے دونوں برادر ممالک افغانستان اور پاکستان سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کریں، اور میں خود بھی اس کے لیے ضروری اقدامات کرنے کو تیار ہوں۔انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں مسلمان ممالک آپس میں بہتر اور اچھے تعلقات قائم رکھیں۔