ایران کے آپریشن وعدہ صادق 4 کی 67 ویں لہر، اسرائیلی و امریکی اہداف پر حملے
Web Desk
20 March 2026
ایران کے پاسدارانِ انقلاب اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق 4 کی 67ویں لہر میں بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے امریکی و اسرائیلی اہداف پر حملے کیے گئے ہیں ۔
پاسداران انقلاب کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ کارروائی جمعہ کے روز ماہِ رمضان کے آخری دن کی گئی اور اسے پاسداران کے شہید ترجمان بریگیڈیئر جنرل ڈاکٹر علی محمد نائینی کے نام سے منسوب کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ اس حملے میں خطے میں امریکی افواج کے ٹھکانوں، ریڈار سسٹمز اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں موجود فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
پاسداران انقلاب کے مطابق خطے میں امریکی فوجی اڈوں، ڈرون کمانڈ سینٹر، طیاروں کی مرمت و دیکھ بھال کے مراکز، ہیلی کاپٹر سپورٹ تنصیبات اور میزائل دفاعی ریڈار سسٹمز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اس حملے میں صہیونی ریاست کے وسطی، جنوبی اور شمالی علاقوں میں سیٹلائٹ، ریڈار اور دفاعی مراکز کو بھی مؤثر طور پر ہدف بنایا گیا۔
متعلقہ عنوانات
امریکی حملوں میں صرف ایرانی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا: وائٹ ہاؤس
18 July 2026
واٹس ایپ اور بینک اکاؤنٹس ہیکنگ میں اضافہ، این سی سی آئی اے کا الرٹ
18 July 2026
اسرائیل کا غزہ میں جنازے پر حملہ، کم از کم 14 فلسطینی شہید
18 July 2026
ایران کے کویت، بحرین اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے، کئی اہلکار زخمی
18 July 2026
بحرین میں فضائی حملے کا الرٹ جاری، سائرن فعال کر دیے گئے
18 July 2026
ایران اور عرب ممالک کے درمیان بات چیت کیلئے روس متحرک
18 July 2026
ایران کے جنگ بندی قبول کرنے سے امریکا کو بحری ناکہ بندی مضبوط بنانے کا موقع ملا، محسن رضائی
18 July 2026
یمنی حکومت کی کویت، بحرین، قطر اور اردن پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت
18 July 2026