ایران کے خلاف جنگ کے اہداف میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں آئی، امریکی وزیردفاع
Web Desk
19 March 2026
امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کے اہداف واضح ہیں اور ان میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
جمعرات کوپنٹاگون میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پیٹ ہیگستھ کا کہنا تھا کہ ایران کے میزائل لانچرز، دفاعی صنعت اور اس کی بحریہ کو تباہ کرنا امریکی اہداف میں شامل ہے جبکہ اس بات کو بھی یقینی بنانا ہے کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کرے۔
امریکی وزیرِ دفاع کا مزید کہنا تھا کہ ایران نے سرنگوں، راکٹوں، میزائلوں اور ڈرونز میں پیسہ بہایا ہے۔ لیکن امریکا ان کا بے رحمی سے شکار کر رہا ہے، ایسا دُنیا کی کوئی دوسری فوج نہیں کر سکتی۔
امریکی وزیر دفاع نے دعویٰ کیا کہ ایرانی بیلسٹک میزائل اور امریکی افواج کے خلاف یک طرفہ ڈرون حملوں میں تصادم کے آغاز کے بعد سے 90 فیصد کمی ہوئی ہے۔
پیٹ ہیگستھ کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ نے ایرانی بحریہ کے کم از کم 120 بحری جہازوں کو نقصان پہنچایا ہے یا غرق کر دیا ہے۔
اس موقع پرجنگ کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے چیئرمین جنرل ڈین کین نے بتایا کہ امریکا ایرانی ڈرونز کو ناکارہ بنانے کے لیے ایران کے اندر مشرق اور جنوب کے علاقوں میں کارروائیاں کر رہا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اس لڑائی میں شامل اپاچی ہیلی کاپٹر جنوبی ایران میں حملے اور ڈرونز کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان
18 July 2026
امریکی فضا آلودہ کرنے پر کینیڈا کو بھاری ٹیرف ادا کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ
18 July 2026
امریکی حملوں میں صرف ایرانی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا: وائٹ ہاؤس
18 July 2026
واٹس ایپ اور بینک اکاؤنٹس ہیکنگ میں اضافہ، این سی سی آئی اے کا الرٹ
18 July 2026
اسرائیل کا غزہ میں جنازے پر حملہ، کم از کم 14 فلسطینی شہید
18 July 2026
ایران کے کویت، بحرین اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے، کئی اہلکار زخمی
18 July 2026
بحرین میں فضائی حملے کا الرٹ جاری، سائرن فعال کر دیے گئے
18 July 2026
ایران اور عرب ممالک کے درمیان بات چیت کیلئے روس متحرک
18 July 2026