ایرانی صدرنے انٹیلی جنس وزیراسماعیل خطیب کی شہادت کی تصدیق کردی
Web Desk
18 March 2026
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے انٹیلی جنس وزیر اسماعیل خطیب کی اسرائیلی فضائی حملے میں شہادت کی تصدیق کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی صدر نے اس بات کی تصدیق باضابطہ طور پر سوشل میڈیا پر فارسی زبان میں جاری اپنے بیان میں کی۔
انہوں نے کہا کہ میرے عزیز ساتھیوں اسماعیل خطیب، علی لاریجانی، اور عزیز ناصرزادہ کو بزدلانہ حملے میں قتل کیا گیا۔ ان کے ساتھ کچھ خاندان کے افراد اور ساتھ رہنے والی ٹیم بھی ہمارے درمیان نہ رہی۔
صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ میں ایران کے عظیم عوام سے ان دو کابینہ کے اراکین، مجلسِ عوام کے سیکرٹری، اور فوجی اور بسیج کے کمانڈروں کے شہادت پر تعزیت پیش کرتا ہوں۔
انیوں نے کہا کہ ہمارے ساتھیوں کو ہم سے جدا کرکے ہمیں بہت دکھ پہنچا گیا ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ ان شہدا نے جس راستے پر جان دی وہ جدوجہد پہلے سے بھی زیادہ مضبوطی سے جاری رہے گی۔
اسماعیل خطیب ایران کے اہم سیکیورٹی عہدیدار تھے جنہوں نے وزارتِ انٹیلی جنس کی ذمہ داری سنبھالی تھی اور مسلمان ممالک اور عالمی سلامتی کے معاملات میں ان کا کردار اہم سمجھا جاتا تھا۔
متعلقہ عنوانات
سوات میں گلیشیئر پھٹ گیا، تین کوہ پیما زخمی، ایک لاپتا
18 July 2026
ٹرمپ کا ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن پر غور، درجنوں طیارے اسرائیل روانہ
18 July 2026
پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار، نوٹیفکیشن جاری
18 July 2026
ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان
18 July 2026
امریکی فضا آلودہ کرنے پر کینیڈا کو بھاری ٹیرف ادا کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ
18 July 2026
امریکی حملوں میں صرف ایرانی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا: وائٹ ہاؤس
18 July 2026
واٹس ایپ اور بینک اکاؤنٹس ہیکنگ میں اضافہ، این سی سی آئی اے کا الرٹ
18 July 2026
اسرائیل کا غزہ میں جنازے پر حملہ، کم از کم 14 فلسطینی شہید
18 July 2026